International

عالمی برادری جنگ بندی کی باتیں کرتی رہ گئی، اسرائیل نے لبنان پر زمینی جنگ مسلط کردی

عالمی برادری جنگ بندی کی باتیں کرتی رہ گئی، اسرائیل نے لبنان پر زمینی جنگ مسلط کردی

اسرائیل نے لبنان پر زمینی جنگ مسلط کر دی اور عالمی برادری جنگ بندی کی باتیں کرتی رہ گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے شدید فضائی حملوں کے ساتھ ٹینکوں اور توپ خانے سے لبنان پر حملہ کردیا جس کے باعث لبنانی فوج سرحد سے 5 کلو میٹر پیچھے ہٹ گئی۔ ادھر حزب اللہ کا کہنا ہےکہ سرحدی قصبوں میں اسرائیلی فوج کو نشانہ بنا رہے ہیں، راکٹوں سے اسرائیلی اڈوں پر بھی حملے کیے گئے جب کہ بیروت ائیرپورٹ کے قریب اسرائیل نے حملہ کیا اور سیدون شہر میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان پر پیر کو اسرائیلی فضائی حملوں میں 95 شہری شہید اور 172 زخمی ہوئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments