International

اے آئی کے دور میں کرنسی کی اہمیت ختم ہوسکتی ہے، ایلون مسک کا دعویٰ

اے آئی کے دور میں کرنسی کی اہمیت ختم ہوسکتی ہے، ایلون مسک کا دعویٰ

ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ آرٹیفشل انٹیلیجنس کام کو اہم اور پیسے کو غیر اہم بنا دے گا، اے آئی کے دور میں کرنسی کی اہمیت ختم ہوسکی ہے۔ امریکا سعودی انویسٹمنٹ فورم میں مستقبل کی ورک فورس پر گفتگو کرتے ہوئے ارب پتی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ آنے والے 10 سے 20 سال میں لوگ نوکری کو شوق سمجھیں گے، مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس انسانوں کی محنت کی ضرورت کو ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس انسانوں کی محنت کی ضرورت ختم کریں گے، طویل مدت میں کام کرنا ضروری نہیں رہے گا صرف انتخاب ہوگا۔ مسک نے کہا کہ نوکری شوق کی طرح ہوگی جیسے گھر میں سبزیاں اگائی جاتی ہیں، آنے والا کام کھیل یا ویڈیو گیم جیسا محسوس ہوگا، لوگ شوق سے کریں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اے آئی کے دور میں کرنسی کی اہمیت ختم ہوسکتی ہے، مسک نے کہا کہ ہیومنوئیڈروبوٹ موبائل فون سے بھی بڑی صنعت بن سکتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments