International

پچانوے فی صد تک یوکرین روس امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں: ٹرمپ

پچانوے فی صد تک یوکرین روس امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں: ٹرمپ

پچانوے فی صد تک یوکرین روس امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں: ٹرمپ ، فلوریڈا (29 دسمبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پچانوے فی صد تک یوکرین روس امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔اتوار کو فلوریڈا کے پام بیچ پر رہائش گاہ ’مار اے لاگو‘ میں یوکرین کے ہم منصب ولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین اور روس امن معاہدے کے لیے ہم اب تک کے سب سے زیادہ قریب پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ اس بار امریکی صدر نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی کی میزبانی اپنے فلوریڈا کے ریزورٹ میں کی۔ ٹرمپ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ مذاکرات پیچیدہ ہیں اور اب بھی ناکام ہو سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں جنگ مزید برسوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ اس ملاقات سے قبل ٹرمپ کے بقول ان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ڈھائی گھنٹے طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی۔ ٹرمپ نے اصرار کیا کہ انھیں یقین ہے پیوٹن اب بھی امن چاہتے ہیں، اور روس چاہتا ہے کہ یوکرین کامیاب ہو۔ واضح رہے کہ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار اپنے ہم منصب زیلنسکی کو ”بہادر“ بھی قرار دیا۔ ٹرمپ اور زیلینسکی دونوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ کئی پیچیدہ مسائل اب بھی حل طلب ہیں، جن میں یہ سوال بھی شامل ہے کہ آیا روس ا±ن یوکرینی علاقوں کو اپنے پاس رکھ سکتا ہے جن پر اس کا کنٹرول ہے، نیز یوکرین کے لیے ایسے سیکیورٹی ضمانتوں کا معاملہ بھی شامل ہے تاکہ مستقبل میں اس پر دوبارہ حملہ نہ ہو۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments