نیویارک: اقوام متحدہ کی میری ٹائم ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اور خلیج کے علاقے میں اب بھی تقریباً 400 بحری جہاز پھنسے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز میں 400 بحری جہازوں کی پھنسے ہونے کی اطلاع دی ہے جن پر 6 ہزار ملاح موجود ہیں۔
رپورٹس کے مطابق میری ٹائم ایجنسی کے سیکریٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال ابھی بھی خراب ہے، رکن ممالک و شپنگ انڈسٹری سے سمندری آمدورفت کی آزادی بحال کرنے کے لیے مزید سیاسی کوششوں کا مطالبہ کیا ہے۔
اگرچہ امریکی حکام کی جانب سے ابھی بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ آبنائے ہرمز کھلا ہے مگر پاسدارانِ انقلاب کا مؤقف ہے کہ غیر مجاز جہازوں کے لیے راستہ اب بھی بند ہے۔
نیویارک: اقوام متحدہ کی میری ٹائم ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اور خلیج کے علاقے میں اب بھی تقریباً 400 بحری جہاز پھنسے ہیں۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments