International

زہران ممدانی کو ووٹ دینے کا کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، امریکی صدر

زہران ممدانی کو ووٹ دینے کا کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ممدانی کو ووٹ دینے کا لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میئر نیویارک کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار زہران ممدانی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ممدانی کو امریکی حکومت سے تاریخی مشکلات پیش آئیں گی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ زہران ممدانی کو وعدے پورے کرنے کے لیے امریکی صدر سے رقم درکار ہوگی اور انہیں پیسے نہیں دیے جائیں گے، اس لیے انہیں ووٹ دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا سے باہر بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیکس لگائیں گے، فلمی صنعت امریکا سے دوسروں ملکوں نے چوری کرلی ہے ہم سے فلمی صنعت ایسے چرائی گئی جیسے بچے سے کینڈی چرائی جاتی ہے۔ ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ ٹیرف کب اور کیسے نافذ کیا جا سکتا ہے اگر ٹرمپ اپنے اعلان پر عمل کرتے ہیں، تو یہ پہلی بار نشان زد ہو گا کہ انہوں نے خام مال کی بجائے کسی سروس پر بنیادی طور پر ٹیرف لگایا ہے۔ صدر نے ابتدائی طور پر مئی میں غیر ملکی پروڈیوس کردہ فلموں پر 100% ٹیرف کی دھمکی دی تھی۔ اس وقت یہ دلیل دی گئی کہ دوسرے ممالک ٹیکس مراعات پیش کرتے ہیں جس نے فلم سازوں کو بیرون ملک کھینچا ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments