Sports

زمبابوے، سری لنکا اور پھر بارش، آسٹریلیا ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہوگیا

زمبابوے، سری لنکا اور پھر بارش، آسٹریلیا ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہوگیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں آسٹریلیا کا سفر تمام ہوگیا، سری لنکا اور زمبابوے سے شکست کھانے والے کینگروز سپر ایٹ مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ 2021 کی عالمی چیمپئن ٹیم کے رواں ایونٹ میں سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کا انحصار صرف زمبابوے کے بقیہ میچز میں شکست پر تھا۔ تاہم پالیکیلے میں شیڈول آئرلینڈ اور زمبابوے کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ اس طرح زمبابوے کی ٹیم 5 پوائنٹس کے ساتھ ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گئی۔ دوسری جانب آسٹریلیا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ آسٹریلیا کے صرف دو پوائنٹس ہیں اور اس کا صرف ایک میچ باقی ہے، یوں اگر کینگروز وہ میچ جیت بھی جائیں تب بھی صرف مجموعی طور پر چار پوائنٹس حاصل کر پائیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments