ہرارے، 6 جولائی: کپتان سکندر رضا کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت زمبابوے نے ہفتہ کو کھیلے گئے پہلے ٹی-20 میچ میں ہندستان کو 13 رنز سے شکست دے کر تاریخی جیت درج کی۔ بلے بازوں کے لیے مشکل پچ پر 116 رنز کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرنے آئی ہندستانی ٹیم کی بیٹنگ فلاپ رہی۔ زمبابوے کی بالنگ کے سامنے ہندستانی بلے باز ’تو چل میں آیا‘ کے سر پر پویلین لوٹتے رہے اور پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 102 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ہندوستان کی جانب سے کپتان شبھ من گل نے 29 گیندوں پر 31 رنز کی سب سے زیادہ اننگز کھیلی، جس میں پانچ چوکے تھے۔ 11ویں اوور میں سکندر رضا نے گل کو بولڈ کر کے میچ کا رخ ہی بدل دیا۔ تاہم اس کے بعد واشنگٹن سندر اور اویس خان نے ایک بار پھر کم بیک کیا اور میچ کا رخ ہندوستان کے حق میں کر دیا۔ اویس نے 12 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 16 رنز بنائے۔ واشنگٹن سندر نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر 27 رنز بنائے۔ ہندوستان کے آٹھ بلے باز دوہرے ہندسے تک بھی نہ پہنچ سکے۔ یہ زمبابوے کی ٹی-20 میچ میں ہندستان کے خلاف تیسری جیت ہے۔ زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا اور ٹینڈئی چتارا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ برائن بینیٹ، ویلنگٹن مساکاتجا، بلیسنگ مزاربانی اور لیوک جونگوے نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل آج ہرارے اسپورٹس کلب میں ہندوستانی کپتان شبھ من گل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والے زمبابوے کی شروعات اچھی نہیں رہی اور دوسرے ہی اوور میں مکیش کمار نے انوسینٹکائیا (0) کو بولڈ کرکے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد ویزلی مادھویرے اور برائن بینیٹ نے دوسری وکٹ کے لیے 34 رنز جوڑے۔ چھٹے اوور میں روی بشنوئی نے برائن بینیٹ (22) کو بولڈ کرکے زمبابوے کو دوسرا جھٹکا دیا۔ بشنوئی نے ویزلی مادھویرے (21) کو بھی بولڈ کر کے آٹھویں اوور میں پویلین بھیج دیا۔ کپتان سکندر رضا (17) اور ڈیون مائر (23) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کلائیو مڈانڈے نے 25 گیندوں پر 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ہندوستانی بالنگ کے سامنے زمبابوے کے پانچ بلے باز اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ روی بشنوئی (چار وکٹ) اور واشنگٹن سندر (دو وکٹوں) کی عمدہ بولنگ کی وجہ سے ہندوستان نے زمبابوے کو مقررہ 20 اوورز میں 115 سکور تک محدود کر دیا۔ ہندستان کے لیے روی بشنوئی نے چار اوور میں 12 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ وہیں واشنگٹن سندر نے چار اوورز میں 11 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ مکیش کمار اور اویس خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Source: uni news service
ہندستان نے کانپور ٹیسٹ جیت کر بنگلہ دیش کو 2-0 سے ہرادیا
آدھی دولت یا طلاق، مانچسٹر سٹی کے فٹ بال سٹار کائل کی بیوی نے دھمکی دے دی
ہندستانی گیند بازوں نے بنگلہ دیش کو دوسری اننگز میں 146 رن پر کیا ڈھیر
بنگلا دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ ایک اور مقدمے میں نامزد
بابر اعظم کی ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی ٹیسٹ کی کپتانی سے دستبراد
ہندستان نے کانپور ٹیسٹ جیت کر بنگلہ دیش کو 2-0 سے ہرادیا
ہندستانی گیند بازوں نے بنگلہ دیش کو دوسری اننگز میں 146 رن پر کیا ڈھیر
ویرات کوہلی نے تیز ترین 27 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا
ہندستانی گیند بازوں نے بنگلہ دیش کو پہلی اننگز میں 233 رنز پر آؤٹ کیا