کانپور، 30 ستمبر:جسپریت بمراہ اور دیگر گیند بازوں نے بارش سے روکے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن بنگلہ دیش کو 233 کے اسکور پر ڈھیر کردیا۔ تقریباً ڈھائی دنوں سے بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلے ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیش نے آج صبح تین وکٹ پر 107 کے اسکور سے کھیلنا شروع کیا۔ ٹیم کا اسکور صرف 112 رنز تھا جب جسپریت بمراہ نے مشفق الرحیم (11) کو بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد محمد سراج نے لٹن کمار داس (13) کو روہت شرما کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر بنگلہ دیش کو پانچواں جھٹکا دیا۔ شکیب الحسن (9) کو اشون نے آؤٹ کیا۔ کھانے کے وقت تک بنگلہ دیش نے چھ وکٹوں پر 210 رنز بنا لیے تھے۔ لنچ کے بعد بنگلہ دیش کی ساتویں وکٹ مہدی حسن معراج کی صورت میں گری۔ جمنے کی کوشش کرنے والے مہدی حسن معراج (20) کو بمراہ نے گل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔ اس کے بعد تیج الاسلام (5) کو بمراہ نے بولڈ کیا۔ حسن محمود (1) کو محمد سراج نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ رویندر جڈیجہ نے خالد احمد (0) کو اپنی ہی گیند پر کیچ کرا کر بنگلہ دیش کی اننگز سمیٹ دی۔ مومن الحق (107 ناٹ آؤٹ)۔ بنگلہ دیش کی پہلی اننگز 74.2 اوورز میں 233 رنز پر ختم ہوئی۔ اس سے قبل کھانے کے وقفے تک بنگلہ دیش نے 67 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے تھے۔ مومن الحق 106 اور مہدی چھ رنز کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 50 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج، روی چندرن اشون اور آکاش دیپ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ رویندر جڈیجہ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
Source: uni news
ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے ہندستان کونو وکٹوں سے شکست دی
راہل، جڈیجہ کے بعد آکاش دیپ کی دلیرانہ اننگز نے ہندستان کو تباہی سے بچایا
شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر نانا بن گئے، بیٹی اقصیٰ کے ہاں پہلی اولاد کی پیدائش
سرفراز کا عامر، عماد کی ریٹائرمنٹ پر جذباتی ہوگئے
جو روٹ نے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا
میسی نہ رونالڈو، سال 2024 کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ برازیلین فٹبالر کے نام
شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر نانا بن گئے، بیٹی اقصیٰ کے ہاں پہلی اولاد کی پیدائش
راہل، جڈیجہ کے بعد آکاش دیپ کی دلیرانہ اننگز نے ہندستان کو تباہی سے بچایا
تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کیخلاف نیوزی لینڈ کی فتح کے امکانات روشن
آسٹریلیا کو 445 پر سمیٹنے کے بعد ہندستان تین وکٹوں کے نقصان سے مشکل میں