لندن، 11 جولائی : دوسری سیڈ یافتہ کارلوس الکاراز نے پانچویں سیڈ امریکی کھلاڑی ٹیلر فرٹز کو جمعہ کو ایک چیلنجنگ مقابلے میں چار سیٹوں میں شکست دے کر مسلسل تیسری بار ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔دو بار کے سابق چیمپئن کارلوس الکاراز نے امریکی ٹیلر فرٹز کو 6-4، 5-7، 6-3، 7-6(6) سے ہرا کر مسلسل تیسری بار ومبلڈن فائنل میں جگہ بنائی۔ دھوپ سے تپتے سینٹر کورٹ پر کھیلتے ہوئے ، الکاراز نے اپنی پہلی سروس کے 88 فیصد پوائنٹس جیتے ، لیکن دو گھنٹے 48 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے کے دوران انہیں کئی بار دبا¶ کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے سیٹ کے آخری مرحلے میں ہسپانوی کھلاڑی کچھ دیر کے لیے برابری پر آ گئے ، لیکن تیسرے سیٹ میں انہوں نے شاندار واپسی کی اور اپنی بیس لائن پاور اور تسلسل کے ساتھ پانچویں سیڈڈ کھلاڑی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کے بعد انہوں نے چوتھے سیٹ کے ٹائی بریک میں 4/6 پر دو سیٹ پوائنٹس بچائے اور مسلسل چار پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے مسلسل تین ومبلڈن ٹائٹل جیتنے والے پانچویں کھلاڑی بننے سے صرف ایک جیت کی دوری پر ہیں۔ فی الحال اپنے کیریئر کی بہترین 24 میچوں کی جیت کی فارم میں چل رہے الکاراز، بیورن بورگ کے ساتھ اوپن ایرا میں مسلسل دو سالوں میں رولاں گاروس-ومبلڈن ڈبل مکمل کرنے والے واحد مرد کھلاڑی بننے کی کوشش میں ہیں۔ بورگ نے یہ کامیابی 1978 سے 1980 تک حاصل کی تھی۔ الکاراز کے چھٹے گرینڈ سلیم ٹائٹل کی راہ میں یا تو عالمی نمبر ایک جینیک سنر یا سات بار کے ومبلڈن چیمپئن نوواک جوکووچ ہیں۔ گزشتہ ماہ ہی، الکاراز نے پانچ گھنٹے اور 29 منٹ تک جاری رہنے والے رولاں گیروفائنل میں سنر کو ہرا کر تین چیمپئن شپ پوائنٹس بچائے تھے ، جس سے اطالوی کھلاڑی کے خلاف ان کا اے ٹی پی ہیڈ-ٹو-ہیڈ ریکارڈ 8-4 ہو گیا۔ جوکووچ کے خلاف، جنہیں انہوں نے گزشتہ دو ومبلڈن فائنلز میں ہرایا ہے ، الکاراز 3-5 سے پیچھے ہیں۔ چوتھے سیٹ کے ٹائی بریک میں 6/4 کی برتری کے ساتھ امریکی کھلاڑی پانچواں سیٹ جیتنے کے لیے تیار دکھائی دے رہے تھے لیکن جیسا کہ اکثر ہوتا ہے ، الکاراز نے سب سے اہم وقت پر اپنا لیول بڑھا کر خطرے سے بچتے ہوئے جیت حاصل کی۔ ہسپانوی کھلاڑی اب اے ٹی پی ہیڈ-ٹو-ہیڈ سیریز میں فرٹز سے تین۔صفر سے آگے ہو گئے ہیں، اور گھاس پر یہ ان کا پہلا مقابلہ تھا۔
Source: uni news
لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے
اسپن میں پھنس کر انگلینڈ کو شکست، ہندستان فتح سے 152 رن دور
ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ، بھارت کا شرکت سے انکار
پی ایس جی نے ریئل میڈرڈ کو 4-0 سے شکست دے کر کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں
عالمی ریکارڈ نہ توڑنے پر برائن لارا نے کیا کہا؟ ویان ملڈر نے بتا دیا
کارلوس الکاراز مسلسل تیسری بار ومبلڈن کے فائنل میں
عالمی ریکارڈ نہ توڑنے پر برائن لارا نے کیا کہا؟ ویان ملڈر نے بتا دیا
کارلوس الکاراز مسلسل تیسری بار ومبلڈن کے فائنل میں
ومبلڈن ٹینس: امریکا کی آمینڈا انیس مووا نے بیلاروس کی آریانا سبالانکا کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا
بمراہ کی شاندار گیندبازی، ہندستان نے انگلینڈ کو 387 رن پر روکا