Sports

جو روٹ نے راہل دراوڑ ور اسٹیو اسمتھ کو پیچھے چھوڑا

جو روٹ نے راہل دراوڑ ور اسٹیو اسمتھ کو پیچھے چھوڑا

لندن، 11 جولائی : انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ نے ہندستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شاندار سنچری بنا کر لیجنڈری بلے باز راہل دراوڑ اور اسٹیو اسمتھ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں ٹاپ 5 میں جگہ بنا لی ہے ۔ روٹ کی یہ 37ویں ٹیسٹ سنچری تھی، جو انہوں نے لارڈز کے میدان میں عمدہ انداز میں مکمل کی۔روٹ اب اس فہرست میں صرف سچن تیندولکر (51)، ژاک کیلس (45)، رکی پونٹنگ (41) اور کمار سنگاکارا (38) سے پیچھے ہیں۔ انہوں نے اس میدان پر لگاتار تیسری ٹیسٹ سنچری بھی بنائی ۔اس سے پہلے انہوں نے یہاں 143 اور 103 رنز بنائے تھے ۔ اس طرح وہ جیک ہوبس (1912-1926) اور مائیکل وان (2004-2005) کے بعد لارڈز میں مسلسل تین ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ہندستان کے خلاف ان کی شاندار کارکردگی جاری ہے ، یہ ہندستان کے خلاف ان کی 11ویں ٹیسٹ سنچری ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments