Sports

ومبلڈن ٹینس: امریکا کے ٹیلر فرٹز اور بیلاروس کی آریانا سبالانکا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ومبلڈن ٹینس: امریکا کے ٹیلر فرٹز اور بیلاروس کی آریانا سبالانکا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

امریکا کے ٹیلر فرٹز ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں ٹیلر فرٹز نے روس کے کیرن کاچانووو کو شکست دی۔ ویمن سنگلز میں نمبر سیڈڈ پلیئر بیلاروس کی آریانا سبالانکا نے جرمنی کی لاورا سیگمنٹ کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ لندن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کےمینز کوارٹر فائنل میں امریکا کے ٹیلرنے روس کے کیرن کاچانووو کو کے خلاف پہلے 2 سیٹ میں شاندار کھیل پیش کیا۔ انہوں نے حریف کے خلاف 6-4 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرے سیٹ میں کیرن کاچانووو نے کم بیک کیا اور ٹیلر فرٹز کے خلاف 6-1 سے کامیابی حاصل کی۔ امریکی کھلاڑی کے خلاف چانووو نے چوتھے سیٹ میں بھی سخت مقابلہ کیا لیکن ٹیلر فرٹنز نے ٹائی بریکر پر کامیابی حاصل کرکے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ ویمنز سنگلز میں نمبر ون سیڈڈ کھلاڑی بیلاروس کی آریانا سبالنکا جرمن حریف لاورا سیگمنٹ کے خلاف پہلا سیٹ 4-6 سے ہار گئیں لیکن دوسرے سیٹ میں انہوں نے 6-2 اور فیصلہ کن سیٹ میں 6-4 سے کامیابی حاصل کر کے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments