Sports

یوسنلیس کو شکست دے کر ونیش پھوگٹ خواتین کی کشتی کے فائنل میں داخل

یوسنلیس کو شکست دے کر ونیش پھوگٹ خواتین کی کشتی کے فائنل میں داخل

پیرس، 6 اگست: ہندستانی خاتون پہلوان ونیش پھوگٹ نے منگل کے روز پیرس اولمپکس میں خواتین کے 50 کلوگرام فری اسٹائل مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیوبا کی یوسنیلیس گزمین لوپیز کو 5-0 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ونیش پھوگٹ اولمپک فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ہندستانی خاتون ریسلر بن گئیں۔ 29 سالہ ونیش پھوگٹ نے پیرس اولمپکس میں تمغہ پانے کا یقین ہے۔ سمر اولمپکس میں یہ ان کا پہلا تمغہ ہوگا۔ سیمی فائنل میں، ونیش نے پہلے پیریڈ میں پیسیویٹی کے ذریعے 1-0 کی برتری حاصل کی۔ وہ دوسرے پیریڈ میں زیادہ جارحانہ نظر آئیں اور میچ جیت کر اپنی برتری کو 5-0 کر دیا۔ اس سے قبل ونیش پھوگٹ نے کوارٹر فائنل میچ میں یوکرین کی اوکسانا لیواچ کو 7-5 سے شکست دی تھی۔ پھوگٹ نے میچ کے پہلے دور میں 2-0 کی برتری حاصل کی۔ لیواچ نے دوسرے دور میں زبردست واپسی کی لیکن پھوگٹ نے اپنے چیلنج کو برقرار رکھا اور یوکرینی پہلوان کو شکست دی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments