پیرس،4 اگست: ہندستانی مرد ہاکی ٹیم نے اتوار کو برطانیہ کو شوٹ آؤٹ میں 4-2 سے شکست دے کر پیرس اولمپک 2024 گیمز کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی، جبکہ موجودہ اولمپک چیمپئن بیلجیم کو کوارٹر فائنل میں اسپین کے ہاتھوں 3-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں جرمنی اور ارجنٹائنا کے درمیان کوارٹر فائنل میچ کی فاتح ٹیم سے ٹکرائے گی۔ سیمی فائنل میں اسپین کا مقابلہ ہالینڈ بمقابلہ آسٹریلیا میچ کے فاتح سے ہوگا۔ اسپین کے جوز ماریا بسٹیرا نے 40ویں منٹ میں پہلا گول کیا لیکن آرتھر ڈی سلوور نے جلد ہی 41ویں منٹ میں گول کر کے برابر کر دیا۔ چوتھے کوارٹر میں پانچ منٹ باقی تھے کہ تب ہی مارک رینس نے 55ویں منٹ میں اسپین کو برتری دلائی جسے مارک میرالز نے صرف دو منٹ بعد ہی پنالٹی کارنر سے دگنا کردیا۔ اس میچ کے پانچوں گول دوسرے ہاف میں کیے گئے۔ بیلجیم کے الیگزینڈر ہینڈرکس نے 58ویں منٹ میں گول کیا۔ اسپین نے بیلجیم کو 3-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ اس سے قبل ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے اتوار کو پیرس اولمپکس کے کوارٹر فائنل میں شوٹ آؤٹ میں برطانیہ کو 4-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ شوٹ آؤٹ میں ہندوستان کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ، سکھجیت سنگھ، للت اپادھیائے اور راج پال کمار نے گول کئے۔ برطانیہ کی جانب سے جیمز البری نے ایک گول اسکور کیا۔ شاندار فارم میں موجود ہرمن پریت سنگھ نے 22ویں منٹ میں پنالٹی کارنر سے گول کر کے ہندوستان کو برتری دلائی۔ اولمپکس میں یہ ان کا ساتواں گول تھا۔ دوسرے کوارٹر کے اختتام سے صرف دو منٹ قبل برطانیہ کے لی مورٹن نے اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔ امیت روہیداس کو 17ویں منٹ میں باہر بھیج دیا گیا۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے 10 کھلاڑیوں کے ساتھ میچ کھیلا۔ تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں برطانیہ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند کو زیادہ تر وقت اپنے قبضے میں رکھا۔ لیکن اس کے کھلاڑی مضبوط ہندوستانی دفاع کو نہ توڑ سکے۔ چوتھے کوارٹر کے بعد میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ کھیلے گئے میچ میں مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر تھیں۔
Source: uni news service
انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر
کریسٹیانو رونالڈو کو 900 گولز مکمل کرنے پر زبردست خراج تحسین
بابر اعظم کی جگہ نئے کپتان کی تقرری کا امکان
سب کو کپتان بنا دیا اب رضوان کو ہی کپتانی دینا رہ گئی ہے: سابق پاکستانی کرکٹر
اسکاٹ لینڈ کو تیسرے ٹی20 میں بھی شکست، سیریز 0-3 سے آسٹریلیا کے نام
معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر
سب کو کپتان بنا دیا اب رضوان کو ہی کپتانی دینا رہ گئی ہے: سابق پاکستانی کرکٹر
پہلا ٹی20: آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو ہراتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنادیا
بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف تاریخی کامیابی، وطن واپسی پر شاندار استقبال