الجزائر کی باکسر ایمان خلیف پیرس اولمپکس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ اولمپکس گیمز کے آٹھویں روز باکسنگ میں وویمن کی 66کلو گرام کیٹیگری میں ایمان خلیف کا مقابلہ ہنگری کی اینا لوکا ہموری سے تھا جس میں اُنہوں نے حریف کو پوائنٹس کی بنیاد پر پانچ صفر سے شکست دے کر نہ صرف سیمی فائنل میں جگہ بنالی بلکہ کانسی کا تمغہ بھی یقینی بنالیا۔ الجزائر کی باکسر ایمان خلیف اُس وقت خبروں میں آئیں جب پہلے راؤنڈ میں اُن کی حریف باکسر اٹلی کی اینجلا کیرینی نے مقابلے کے صرف 46 سیکنڈز کے بعد اُن سے لڑنے سے انکار کردیا تھا۔ اینجلا کا کہنا تھا کہ ایمان خاتون کے معیار پر پور ا نہیں اُترتیں اس لیے وہ اُن سے نہیں لڑسکتیں۔ آئی او سی نے ایمان خلیف کی حمایت کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ وہ وویمن باکسنگ میں لڑنے کی اہل ہیں، بعد میں اٹالین باکسر اینجلا نے ایمان سے اپنے رویے پر معافی مانگ لی تھی۔ خیال رہے کہ الجیرین باکسر ایمان خلیف سے متعلق تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔ ایمان خلیف کے خلاف فائٹ سے قبل ہنگری کی باکسر لوسا ہموری نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹس کیں تھیں اورشدید تنقید کے بعد پوسٹس ہٹا دیں تھیں۔
Source: Social Media
انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر
کریسٹیانو رونالڈو کو 900 گولز مکمل کرنے پر زبردست خراج تحسین
بابر اعظم کی جگہ نئے کپتان کی تقرری کا امکان
سب کو کپتان بنا دیا اب رضوان کو ہی کپتانی دینا رہ گئی ہے: سابق پاکستانی کرکٹر
اسکاٹ لینڈ کو تیسرے ٹی20 میں بھی شکست، سیریز 0-3 سے آسٹریلیا کے نام
معین علی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر
سب کو کپتان بنا دیا اب رضوان کو ہی کپتانی دینا رہ گئی ہے: سابق پاکستانی کرکٹر
پہلا ٹی20: آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو ہراتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنادیا
بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف تاریخی کامیابی، وطن واپسی پر شاندار استقبال