بنگلا دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کو ایک اور مقدمے میں نامزد کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرفی مرتضیٰ کے خلاف غیر قانونی وصولیوں اور شیئر کی زبردستی منتقلی کے الزام میں ایف آر درج ہوئی ہے۔ سابق کپتان کے ساتھ 6 دیگر افراد کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشرفی مرتضیٰ پر بی پی ایل کی ٹیم سلہٹ اسٹرائیکرز کی غیر قانونی وصولیوں اور شیئر کی منتقلی کا الزام ہے۔ بنگلا دیش کے ایک اور سابق کپتان کیخلاف مقدمہ درج کیس سلہٹ اسٹرائیکرز کے سابق چیئرمین سرور غلام چوہدری نے مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرایا ہے۔ دوسری جانب انسپکٹر انویسٹی گیشن عادل حسین نے مقدمہ درج ہونے کی تصدیق کی ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا نے کہا ہے کہ اس کیس میں ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تاہم تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مشرفی مرتضیٰ حالیہ تحریک کے دوران طالب علموں پر حملے کے کیس میں بھی نامزد ہیں۔ شیخ مصطفیٰ المجاہد الرحمٰن نے ناریل صدر پولیس اسٹیشن میں کیس فائل کیا ہے جس میں مشرفی مرتضیٰ کے والد کو بھی حملوں کے الزام میں نامزد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مشرفی مرتضیٰ نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں قدم رکھا اور 2018ء میں شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ میں شمولیت اختیار کی جس کے بعد ضلع ناریل 2 سے رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔
Source: social media
کوربن بوش، لوآن ڈری پریٹوریئس کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم چین کے ہاتھوں 0-3 سے شکست خردہ
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
شان ولیمز کی سنچری نے زمبابوے کو فالو آن سے بچایا
چھکا لگاتے ہی بلے باز کی موت ہوگئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
پیرس سینٹ نے میسی کی ٹیم کو شکست دیکر فیفا کلب ورلڈ کپ سے باہر کردیا
کوربن بوش، لوآن ڈری پریٹوریئس کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم چین کے ہاتھوں 0-3 سے شکست خردہ
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
شان ولیمز کی سنچری نے زمبابوے کو فالو آن سے بچایا