Sports

ویرات کوہلی نے تیز ترین 27 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا

ویرات کوہلی نے تیز ترین 27 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا

ویرات کوہلی نے اپنے ہم وطن لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں منفرد اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے اپنے شاندار کیریئر میں ایک اور سنگ میل اس وقت عبور کیا جب انہوں نے بنگلادیش کے خلاف کانپور میں دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن بین الاقوامی کرکٹ میں 27 ہزار رنز مکمل کیے۔ کوہلی نے یہ کارنامہ صرف 594 اننگز میں حاصل کیا اور اس طرح لیجنڈری سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 623 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ ویرات کوہلی 600 سے کم اننگز میں 27 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ تیز ترین 27 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست 1۔ 594 اننگز – ویرات کوہلی 2۔ 623 اننگز – سچن ٹنڈولکر 3۔ 648 اننگز – کمار سنگاکارا 4۔ 650 اننگز – رکی پونٹنگ

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments