پاکستانی ٹیم کے تجربے کار بیٹر بابر اعظم کی جانب سے ون ڈے ٹیم کپتانی سے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں۔ گزشتہ روز بابر اعظم نےپاکستانی ون ڈے ٹیم کپتان سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی توجہ بیٹنگ پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں اس لیے ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو کپتانی چھوڑنے کا نہیں کہا گیا تھا، بابر اعظم کو ون ڈے میں کپتانی کرنے کے لیے کوچ گیری کرسٹن نے کہا تھا، گیری کرسٹن ون ڈے میں بابر اعظم کو کپتان دیکھنا چاہتے تھے تاہم ہیڈ کوچ پاکستان وائٹ بال ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں نئے کپتان کو لانے کے خواہشمند تھے۔ وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن نے جولائی میں ہی ٹی ٹوئنٹی کپتان کی تبدیلی کا کہہ دیا تھا، جولائی میں گیری کرسٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی رپورٹ پیش کرنے اور میٹنگز کے لیے پاکستان آئے تھے، گیری کرسٹن کی بابر اعظم سے بھی ملاقات ہوئی اور انہوں نے کپتانی پر بات کی تھی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کنیکشن کیمپ کے موقع پر بھی گیری کرسٹن بابر اعظم کو ون ڈے میں کپتانی کرنے کے لیے قائل کرتے رہے تاہم بابر اعظم کھلاڑیوں سے دوری ہونے اور قدر نہ ہونے کے باعث کپتانی برقرار رکھنے کے قائل نہیں تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم سے ورلڈ کپ کے بعد بورڈ سے کوئی رابطے میں نہیں تھا، اس دوران بابر اعظم کو کسی مشاورتی عمل میں بھی شامل نہیں کیا گیا، مستعفی ہونے کے اعلان سے قبل بابر اعظم نے بورڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم کے کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ون ڈے ٹیم کی قیادت کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہیں، ٹیم کی سلیکشن کے لیے محمد رضوان سے مشاورت کرنے کا بھی کہہ دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل کے پیش نظر ٹی ٹوئنٹی کے لیے کوئی نیا کپتان لانا گیری کرسٹن کے پلان کا حصہ ہے۔
Source: social media
آئی سی سی نے سری لنکن اسپنر پر پابندی لگا دی
بابر اعظم کی ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی ٹیسٹ کی کپتانی سے دستبراد
بمراہ نمبر ون گیندباز، یشسوی اور کوہلی کی چھلانگ
ہندستان نے کانپور ٹیسٹ جیت کر بنگلہ دیش کو 2-0 سے ہرادیا
سابق کرکٹر اظہر الدین کو ای ڈی نے نشانہ بنایا، منی لانڈرنگ کیس میں طلب
نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی ٹیسٹ کی کپتانی سے دستبراد
انگلینڈ کی پاکستان کو آسانی سے ہرانے کی بات کرنا حماقت ہے: سابق انگلش کپتان ناصر حسین
افغان اسپنر راشد خان بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل
سابق کرکٹر اظہر الدین کو ای ڈی نے نشانہ بنایا، منی لانڈرنگ کیس میں طلب