نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹم ساؤتھی ٹیسٹ کی کپتانی سے دستبراد ہو گئے۔ اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹم ساؤتھی کی جگہ ٹوم لیتھم کو ٹیسٹ کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ ٹوم لیتھم ماضی میں 9 ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی کپتانی کر چکے ہیں۔ ٹوم لیتھم بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 15 رکنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ٹم ساؤتھی نے 14 ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کی، جن میں سے 6 جیتے اور 6 ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی جبکہ دو میچز کا نتیجہ نہیں نکلا۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 اکتوبر سے بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔
Source: social media
پتھم نسانکا نے بنگلادیش کیخلاف سنچری بنا کر اہم اعزاز حاصل کرلیا
نیشنز ہاکی کپ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا
کرسٹیانو رونالڈو نے ٹرمپ کو تحفے میں دی جرسی پر کیا پیغام لکھا؟
آئی سی سی کا ٹیسٹ میچز کو 4 روزہ کرنے پر آمادگی کا اظہار
اسٹار فٹبالر ایمباپے اسپتال میں داخل
نیشنز ہاکی کپ، پاکستان فرانس کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا