Sports

سرفراز کا عامر، عماد کی ریٹائرمنٹ پر جذباتی ہوگئے

سرفراز کا عامر، عماد کی ریٹائرمنٹ پر جذباتی ہوگئے

پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے اپنے سابق ساتھی کھلاڑیوں محمد عامر اور عماد وسیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔ رواں سال کے آغاز میں ریٹائرمنٹ واپس لیکر بین الااقوامی کرکٹ میں واپسی کرنیوالے دونوں کرکٹرز نے آخری بار امریکا اور ویسٹ انڈیز ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی تاہم اس میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوگئی تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں آل راؤنڈر عماد وسیم محض 14.66 کی اوسط سے تین وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ 2 اننگز میں صرف 19 رنز بناسکے تھے۔ دوسری جانب محمد عامر نے 4 میچز میں 10.28 کی اوسط سے 7 وکٹیں حاصل کیں تھی۔ تاہم چیمپئینز ٹرافی 2017 میں پاکستانی ٹیم کے اہم ترین رکن محمد عامر اور عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر سابق کپتان سرفراز احمد نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ "میڈی [عماد] اور میں انڈر-19 ورلڈکپ فائنل اور چیمپئنز ٹرافی فائنل جیت کر بہت اچھی یادیں بانٹ رہے ہیں۔ چیمپیئن بولر اور چیمپیئن کھلاڑی، میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں آپ کا عالمی معیار کا جادو کبھی نہیں بھولوں گا۔ ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ جہاں بھی رہو خوش رہو''۔ واضح رہے کہ عماد وسیم اور محمد عامر سرفراز احمد کی زیر قیادت 2017 میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments