Sports

برسبین ٹیسٹ کا تیسرا دن، آسٹریلیا کے 445 رنز، بھارت کے 54 پر 4 آؤٹ

برسبین ٹیسٹ کا تیسرا دن، آسٹریلیا کے 445 رنز، بھارت کے 54 پر 4 آؤٹ

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ہوم ٹیم 445 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی جبکہ دن کے اختتام تک بھارتی ٹیم 54 رنز پر 4 وکٹوں سے محروم ہوگئی۔ برسبین میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن ختم ہوگیا۔ بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 51 رنز بنالیے۔ بھارت کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 394 رنز درکار ہیں۔ لوکیش راہول 33 اور کپتان روہت شرما بغیر کھاتہ کھولے چوتھے دن کھیل کا آغاز کریں گے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 2، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے ایک ایک وکٹ لی۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 445 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔ ٹریوس ہیڈ 152 اور اسٹیو اسمتھ نے 101 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھیں جبکہ ایلکس کیری 70 اور مچل اسٹارک 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا نے 6 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔ محمد سراج نے دو جبکہ آکاش دیپ اور نتیش کمار ریڈی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ علم میں رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی 1-1 سے برابر ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments