Sports

ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے ہندستان کونو وکٹوں سے شکست دی

ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے ہندستان کونو وکٹوں سے شکست دی

نئی ممبئی، 17 دسمبر :) گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد کپتان ہیلی میتھیوز (ناٹ آؤٹ 85)، کیانا جوزف (38) اور شمن کیمبل (ناٹ آؤٹ 29) کی طوفانی اننگز کی بنیاد پر ویسٹ انڈیزکی خواتین ٹیم نے منگل کو دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ہندستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرلی ہے۔ ہندستان کے 159 رنز کے جواب میں بلے بازی کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز اور کیانا جوزف کی اوپننگ جوڑی نے عمدہ آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 66 رنز جوڑے۔ ساتویں اوور میں صائمہ ٹھاکور نے کیانا جوزف کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ جوزف نے 22 گیندوں میں چھ چوکے اور دو چھکے لگا کر 38 رنز بنائے۔ ہیلی میتھیوز نے 47 گیندوں میں 17 چوکوں کی مدد سے (ناٹ آؤٹ 85) رن بنائے۔ شمن کیمبل نے 26 گیندوں میں چار چوکے لگاتے ہوئے (ناٹ آؤٹ 29) رنز کی اننگ کھیلی۔ ویسٹ انڈیز نے 15.4 اوورز میں 160 رنز بناکرمیچ نو وکٹوں سے جیت لیا۔ ہندستان کی جانب سے واحد وکٹ صائمہ ٹھاکر نے حاصل کی۔ اس سے قبل آج اسمرتی مندھانا (62)، ریچا گھوش (32) کی شاندار اننگز کی بدولت ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آئی ہندوستانی خواتین ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اوراس نے دوسرے ہی اوور میں اوما چھتری (چار) کا وکٹ گنوا دیا۔ انہیں ڈینڈرا ڈوٹن نے بولڈ آؤٹ کیا۔ ہندوستان کو دوسرا جھٹکا جمائمہ روڈریگس (13) کی صورت میں چھٹے اوور میں لگا۔ انہیں ہیلی میتھیوز نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ 14ویں اوور میں ہیلی میتھیوز نے اسمرتی مندھانا کو آؤٹ کر کے ہندوستان کوبڑا جھٹکا دیا۔ مندھانا نے 41 گیندوں پر نو چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے 62 رنز کی اننگ کھیلی۔ راگھوی بشٹ (پانچ)، دیپتی شرما (17)، سجیون سجنا (دو)، رادھا یادو (7)، صائمہ ٹھاکر (6) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ ریچا گھوش نے 17 گیندوں میں چھ چوکے لگا کر (32) رنز بنائے۔ ہندوستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 159 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شنیل ہنری، ڈینڈرا ڈوٹن، ہیلی میتھیوز اور ایفی فلیچر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments