برازیل اور ریال میڈریڈ کے وینی سیوس جونیئر نے سال 2024ء کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ دوحا میں ہونے والے فیفا ایوارڈز کی تقریب میں اسپین کی آئٹانا بونماتی نے خواتین کے بہترین پلیئر کا اعزاز اپنے نام کیا۔ سال 2024 کے بہترین فٹ بالر اور فٹ بال کے بہترین لمحات کا انتخاب دنیا بھر کی ٹیموں کے کپتانوں، کوچز، صحافیوں اور فینز نے ووٹنگ کے ذریعے کیا۔ ایوارڈز کی تقریب دوحا میں ہوئی، ارجنٹائن اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے الہینڈرو گرناچو نے بہترین گول کا پسکاس ایوارڈ جیتا۔ گرناچو کا انگلش پریمیئر لیگ میں نومبر 2023 میں ایورٹن کے خلاف گول پر یہ ایوارڈ دیا گیا۔ امریکا کی ایلیزا نائیہر کو سال کی بہترین ویمن گول کیپر کا ایوارڈ ملا جبکہ اسپین کی آئٹانا بونماتی کو سال کی بہترین ویمن فٹبالر کا ایوارڈ دیا گیا۔ برازیل کی مارٹا نے اپنے ہی نام سے منسوب خواتین کے بہترین گول کا مارٹا ایوارڈ جیتا۔ فیفا نے اس سال ویمن فٹبال کے بہترین گول کےلئے مارٹا ایوارڈ متعارف کرایا تھا، مارٹا کو جمیکا کے خلاف اسکور کئے گئے گول پر یہ ایوارڈ ملا۔ ارجنٹائن کے ایمیلیانو مارٹینیز سال کے بہترین مین گول کیپر قرار پائے جبکہ برازیل کے تھیاگو مائییا کو فیئر پلے ایوارڈ دیا گیا۔ فیفا ایوارڈز 2024 سال کے بہترین مین فٹبالر کا ایوارڈ برازیل کے وینیسیوس جونیئر کے نام رہا۔
Source: social media
ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے ہندستان کونو وکٹوں سے شکست دی
راہل، جڈیجہ کے بعد آکاش دیپ کی دلیرانہ اننگز نے ہندستان کو تباہی سے بچایا
شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر نانا بن گئے، بیٹی اقصیٰ کے ہاں پہلی اولاد کی پیدائش
سرفراز کا عامر، عماد کی ریٹائرمنٹ پر جذباتی ہوگئے
جو روٹ نے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا
میسی نہ رونالڈو، سال 2024 کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ برازیلین فٹبالر کے نام
شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر نانا بن گئے، بیٹی اقصیٰ کے ہاں پہلی اولاد کی پیدائش
راہل، جڈیجہ کے بعد آکاش دیپ کی دلیرانہ اننگز نے ہندستان کو تباہی سے بچایا
تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کیخلاف نیوزی لینڈ کی فتح کے امکانات روشن
آسٹریلیا کو 445 پر سمیٹنے کے بعد ہندستان تین وکٹوں کے نقصان سے مشکل میں