Sports

آسٹریلیا کو 445 پر سمیٹنے کے بعد ہندستان تین وکٹوں کے نقصان سے مشکل میں

آسٹریلیا کو 445 پر سمیٹنے کے بعد ہندستان تین وکٹوں کے نقصان سے مشکل میں

برسبین، 16 دسمبر: تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پیر کی صبح آسٹریلیا کو 445 تک محدود کرنے کے بعد ہندوستان یشسوی جیسوال، شبھمن گل اور ویراٹ کوہلی کے ٹاپ تین وکٹ گنوانے سے مشکل میں ہے۔ چائے کے وقفے سے پہلے بارش کی وجہ سے جب کھیل روکا گیا تو ہندوستان نے تین وکٹوں پر 39 رنز بنائے تھے اور کے ایل راہل (21 ناٹ آؤٹ) اور رشبھ پنت (9 ناٹ آؤٹ) کریز پر موجود تھے۔ آج صبح آسٹریلیا نے کل کے اسکور سات وکٹوں پر 405 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ جسپریت بمراہ نے مچل اسٹارک (18) کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو آٹھویں کامیابی دلائی۔ اس کے بعد محمد سراج نے نیتھن لیون (دو) کو بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ آکاش دیپ نے ایلکس کیری (70) کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کی پہلی اننگز 445 پر سمیٹ دی۔ ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے چھ اور محمد سراج نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ نتیش کمار ریڈی اور آکاش دیپ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور مچل اسٹارک نے پہلے ہی اوور میں یشسوی جیسوال (چار) کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو پہلا جھٹکا دیا۔ تیسرے اوور میں اسٹارک نے شبھمن گل (ایک) کو بھی اپنا شکار بنایا۔ جوش ہیزل ووڈ نے آٹھویں اوور میں ویراٹ کوہلی (تین) کو آؤٹ کیا۔ اس وقت ٹیم کا اسکور صرف 22 رنز تھا۔ اس کے بعد کے ایل راہل اور رشبھ پنت نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ چائے کے وقفے سے قبل ہندوستان نے تین وکٹوں پر 39 رنز بنائے تھے جب 13 اوورز کے بعد بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا۔ کے ایل راہول (21 ناٹ آؤٹ) اور رشبھ پنت (9 ناٹ آؤٹ) کریز پر ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments