پاکستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقا کے شہر پارل میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف ملا جو کہ قومی ٹیم نےآخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ہینرک کلاسن نے 86 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ ریان ریکلٹن 36، ایڈن مارکرم 35 اور ٹونی ڈی زورزی 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔ مارکو یانسن 10 اور وین ڈر ڈوسین 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ٹرسٹن اسٹبز اور اینڈائل فیلوکوائیو ایک ایک رن بناسکے۔ پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ابرار احمد نے 2، صائم ایوب اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔ 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 2 رنز پر گری جب عبداللہ شفیق صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان نے ایک اور کامران غلام نے 4 رنز بنائے۔ اس موقع پر اوپنر صائم ایوب نے شاندار اننگز کھیلی اور آغا سلمان کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھایا۔ صائم ایوب نے ون ڈے کریئر کی دوسری سنچری اسکور کی اور 201 رنز کے مجموعی اسکور پر 109 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد آنے والے عرفان خان نے ایک رن بنایا جب کہ شاہین آفریدی کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر آغا سلمان نے ذمہ داری سے اننگز جاری رکھی اور نسیم شاہ کے ساتھ مل کر آخری اوور میں ٹیم کو فتح دلوادی۔ آغا سلمان 82 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، نسیم شاہ بھی 9 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا اور اوٹنیل بارٹمین نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سلمان آغا کو شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ میزبان جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے لیے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم ،محمد رضوان ، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف اور ابرار احمد شامل تھے۔ یاد رہےکہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے جنوبی افریقا نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کی تھی۔
Source: social media
ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے ہندستان کونو وکٹوں سے شکست دی
راہل، جڈیجہ کے بعد آکاش دیپ کی دلیرانہ اننگز نے ہندستان کو تباہی سے بچایا
شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر نانا بن گئے، بیٹی اقصیٰ کے ہاں پہلی اولاد کی پیدائش
سرفراز کا عامر، عماد کی ریٹائرمنٹ پر جذباتی ہوگئے
جو روٹ نے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا
میسی نہ رونالڈو، سال 2024 کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ برازیلین فٹبالر کے نام
شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر نانا بن گئے، بیٹی اقصیٰ کے ہاں پہلی اولاد کی پیدائش
راہل، جڈیجہ کے بعد آکاش دیپ کی دلیرانہ اننگز نے ہندستان کو تباہی سے بچایا
تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کیخلاف نیوزی لینڈ کی فتح کے امکانات روشن
آسٹریلیا کو 445 پر سمیٹنے کے بعد ہندستان تین وکٹوں کے نقصان سے مشکل میں