انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ہملٹن میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے 658 رنز کے تعاقب میں 2 وکٹ پر 18 رنز بنالیے ہیں۔ انگلینڈ کے جیکب بیتھ ہیل 9 اور جو روٹ صفر رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، آؤٹ ہونے والوں میں زیک کرولی 5 اور بین ڈکیٹ 4 رنز شامل ہیں۔ دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری اور ٹم ساؤدھی نے 1،1 وکٹ لی ہے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 453 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کین ولیم سن نے 156 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ میچ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ 347 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی جواب میں انگلش ٹیم 143 پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے میچ میں 2 دن کا وقت موجود ہے جبکہ انگلش ٹیم کو فتح کےلیے 658 رنز کا ہدف ملا ہے۔ انگلش ٹیم نے 2وکٹ پر 18 رنز بنالیے ہیں، جس کی 8 وکٹ ابھی باقی ہیں لیکن اسے ہدف تک پہنچنے کےلیے مزید 640 رنز درکار ہیں۔
Source: social Media
ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے ہندستان کونو وکٹوں سے شکست دی
راہل، جڈیجہ کے بعد آکاش دیپ کی دلیرانہ اننگز نے ہندستان کو تباہی سے بچایا
شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر نانا بن گئے، بیٹی اقصیٰ کے ہاں پہلی اولاد کی پیدائش
سرفراز کا عامر، عماد کی ریٹائرمنٹ پر جذباتی ہوگئے
جو روٹ نے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا
میسی نہ رونالڈو، سال 2024 کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ برازیلین فٹبالر کے نام
شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر نانا بن گئے، بیٹی اقصیٰ کے ہاں پہلی اولاد کی پیدائش
راہل، جڈیجہ کے بعد آکاش دیپ کی دلیرانہ اننگز نے ہندستان کو تباہی سے بچایا
تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کیخلاف نیوزی لینڈ کی فتح کے امکانات روشن
آسٹریلیا کو 445 پر سمیٹنے کے بعد ہندستان تین وکٹوں کے نقصان سے مشکل میں