Sports

آئی سی سی نے سری لنکن اسپنر پر پابندی لگا دی

آئی سی سی نے سری لنکن اسپنر پر پابندی لگا دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے سری لنکا کے اسپنر پراوین جیا و کراما پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپنر پراوین جیا و کراما پر انٹرنیشنل کرکٹ اور لنکا پریمیئر لیگ میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے الزامات تھے۔ آئی سی سی کے مطابق سری لنکن اسپنر نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی تسلیم کی، ان پر ایک سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ کے آف اسپنر پراوین جیا وکراما کی ایک سالہ پابندی میں 6 ماہ کی معطلی بھی شامل ہے۔ آئی سی سی کے مطابق پراوین جیا وکراما پر تمام فارمیٹ کے لیے پابندی لگائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پراوین جیا وکراما نے سری لنکا کی جانب سے 5، ون ڈے، 5 ٹیسٹ اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments