زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ موزاربانی آئی پی ایل ڈیل کی وجہ سے پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہوگئے۔ زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ موزاربانی آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائت رائیڈرز کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے پی ایس ایل کے سیزن 11 سے دستبردار ہوگئے۔ فاسٹ بولر کو 2026 کے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سائن کیا تھا۔ کے کے آر کی جانب سے آج باضابطہ تصدیق کے بعد موزاربانی نے فرنچائز کو دستبردار ہونے کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کی جگہ زمبابوین فاسٹ بولر کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ بی سی سی آئی نے دسمبر میں کے کے آر کو ہدایت کی تھی کہ مستفیض کو ریلیز کیا جائے جنہیں 9.2 کروڑ روپے میں خریدا گیا تھا۔ مستفیض الرحمان کو پی ایس ایل میں لاہور قلندرز نے سائن کیا ہے۔ اس کے بعد مستفیضور کو پی ایس ایل کے لیے لاہور قلندرز نے سائن کیا ہے، جو آئی پی ایل سیزن کے آغاز سے دو دن قبل 26 مارچ کو شروع ہونا ہے۔ زمبابوین فاسٹ بولر موذاربانی 11 فروری کو پی ایس ایل کی ابتدائی نیلامی میں فروخت نہیں ہوئے تھے۔ تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ نے بعد میں ویست انڈیز کے فاسٹ بولر شمر جوزف کی جگہ انہیں ڈائریکٹ سائن کیا تھا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے