ہزاری باغ (جھارکھنڈ):جھارکھنڈ کے ہزاری باغ ضلع میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک شدید مڈبھیڑ میں ایک کروڑ روپے کا انعامی نکسلی سہدیوسورین اور اس کے دو ساتھی مارے گئے۔ یہ جھڑپ پیر کی صبح ہزاری باغ کے پنتیتری جنگل میں ہوئی، جو بوکارو اور گریڈیہہ اضلاع کی سرحد پر واقع ہے۔ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سہدیو سورین کسی بڑی نکسلی کارروائی کو انجام دینے کی تیاری کر رہا ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر کوبرا بٹالین، گریڈیہہ اور ہزاری باغ پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے تلاشی مہم شروع کی، جس کے دوران نکسلیوں سے مڈبھیڑ ہو گئی۔ مڈبھیڑ کے بعد کی گئی تلاشی میں تین لاشیں برآمد ہوئیں، جن کی شناخت ایک کروڑ کے انعامی نکسلی سہدیوسورین، 25 لاکھ کے انعامی رگھوناتھ ہیمبرم اور 10 لاکھ کے انعامی بیرسن گنجھو کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کے پاس سے تین اے کے-47 رائفلیں بھی برآمد کی گئیں۔ دو دن میں پولیس کو بڑی کامیابی نکسلیوں کے خلاف کارروائی میں جھارکھنڈ پولیس کو دو دنوں میں یہ دوسری بڑی کامیابی ملی ہے۔ اس سے قبل اتوار کے روز پالامو ضلع کے مناتو جنگل میں سیکورٹی فورسز اور کالعدم تنظیم TSPC (تریتیہ سمیلن پرستوتی کمیٹی) کے درمیان مڈبھیڑ میں 5 لاکھ کا انعامی نکسلی مکھدیو یادو مارا گیا تھا۔ اس سے پہلے 7 ستمبر کو مغربی سنگھ بھوم ضلع کے گوئل کیرا تھانہ علاقے کے برجوا پہاڑی پر پولیس نے 10 لاکھ کے انعامی نکسلی امیت ہانسدا عرف اپٹن کو ہلاک کیا تھا۔ بوکارو کا رہائشی امیت 96 نکسلی وارداتوں میں مطلوب تھا۔
Source: Social media
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
ٹرمپ نے مودی کو کہا ’عظیم وزیر اعظم‘، ہندستانی وزیر اعظم نے کیا اظہارِ تشکر
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات