ہندستان نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ ٹیم انڈیا نے آخری ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹ سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز 2-1 سے جیت لی۔ وراٹ کوہلی نے جیت چوکا لگا کر ہندوستان کو سیریز جتائی۔ ہندوستان کی جانب سے جہاں گیند بازی میں کلدیپ یادو اور پرسدھ کرشنا نے شاندار کارکردگی دکھائی تو وہیں بیٹنگ میں یشسوی جیسوال، روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ ہندوستان نے رانچی میں کھیلا گیا پہلا ون ڈے جیتا تھا، جبکہ رائے پور میں کھیلا گیا دوسرا ون ڈے جنوبی افریقہ نے اپنے نام کیا تھا۔ فیصلہ کن میچ میں ہندوستان نے یک طرفہ انداز میں جیت درج کی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے دئے گئے 271 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی ٹیم نے 39.5 اوور میں صرف روہت شرما کا وکٹ گنوا کر ہدف حاصل کر لیا۔ یشسوی جیسوال نے 121 گیندوں پر ناٹ آوٹ 116 رنز بنائے، جن میں 12 چوکے اور دو چھکے شامل تھے، جبکہ روہت شرما نے 73 گیندوں پر 75 رنز بنائے۔ وراٹ کوہلی نے 45 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 65 رنز کی اننگز کھیل کر ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ کوہلی کے بلے سے چھ چوکے اور تین چھکے نکلے، جبکہ روہت نے سات چوکے اور تین چھکے لگائے ۔ یشسوی جیسوال نے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری بنا دی ہے۔ بائیں ہاتھ کے اس اوپنر نے جنوبی افریقہ کے خلاف وشاکھاپٹنم ون ڈے میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے 111 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔ جیسوال نے روہت کے آؤٹ ہونے کے بعد وراٹ کوہلی کے ساتھ ہندوستانی اننگز کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری سنبھالی۔ جیسوال اس سے پہلے ٹیسٹ اور ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری بنا چکے تھے، لیکن ون ڈے میں ان کی سنچری کی جھولی خالی تھی جو اب بھر گئی ہے۔ اس سے پہلے کلدیپ یادو اور پرسدھ کرشنا کی شاندار بولنگ کی بدولت ہندوستان نے کوئنٹن ڈی کوک کی جارحانہ سنچری کے باوجود تین میچوں کی فیصلہ کن سیریز میں جنوبی افریقہ کو 47.5 اوور میں 270 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ ڈی کوک نے 89 گیندوں کی اننگز میں آٹھ چوکے اور چھ چھکے لگا کر 106 رنز بنائے اور کپتان ٹیمبا باووما (48) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 113 اور میتھیو بریٹزکے (24) کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 54 رنز کی شراکت داری کی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی