Sports

ہیری بروک پر نائب کلب میں لڑنے پر جرمانہ عائد

ہیری بروک پر نائب کلب میں لڑنے پر جرمانہ عائد

انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان ہیری بروک کو نائٹ کلب میں باؤنسر سے لڑنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیری بروک کی کپتانی جاتے جاتے بچی ہے لیکن انہیں تنبیہ کی گئی ہے کہ آئندہ احتیاط کریں۔ انگلش کپتان پر کرکٹ بورڈ نے تیس ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ واضح رہے کہ نائٹ کلب کا واقعہ 31 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں پیش آیا تھا، ہیری بروک انگلینڈ کی ریڈ بال ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔ ایشیز میں آسٹریلیا کے خلاف چار ایک کی شکست میں ان کی کارکردگی پر کڑی تنقید ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے سڈنی میں کھیلے جانے والے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی۔ ہوم ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف 5 میچز کی ایشیز سیریز 1-4 جیت لی۔ سڈنی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 384 جبکہ دوسری میں 342 رنز بنا سکی تھی۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 567 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں 160 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments