راجکوٹ، 14 جنوری: کرسچین کلارک (تین وکٹ) کی شاندار گیندبازی کے بعد ڈیرل مچل (ناٹ آوٹ 131) اور ول ینگ (87) کی عمدہ بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے بدھ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 15 گیندیں باقی رہتے ہوئے ہندستان کو سات وکٹ سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ہے ۔ 285 رن کے ہدف کے تعاقب میں اتری نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے 22 کے اسکور پر ڈیون کونوے (16) کی وکٹ گنوا دی۔ کونوے کو ہرشِت رانا نے بولڈ کیا۔ 13ویں اوور میں پرسدھ کرشنا نے ہینری نکلس (12) کو آوٹ کیا۔ اس کے بعد ول ینگ اور ڈیرل مچل کی جوڑی نے تیسرے وکٹ کے لیے 162 رن جوڑ کر نیوزی لینڈ کی جیت کی بنیاد رکھ دی۔ 38ویں اوور میں کلدیپ یادو نے ول ینگ کو آوٹ کر کے ہندستان کی امیدوں کو زندہ رکھنے کی کوشش کی۔ ول ینگ نے 98 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 87 رن کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ نے 47.3 اوور میں تین وکٹ پر 286 رن بنا کر مقابلہ سات وکٹ سے اپنے نام کر لیا۔ ڈیرل مچل نے 117 گیندوں میں 11 چوکے اور دو چھکے لگا کر ناٹ آوٹ 131 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔ گلین فلپس 32 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔ ہندستان کی جانب سے ہرشِت رانا، پرسدھ کرشنا اور کلدیپ یادو نے ایک ایک بلے باز کو آوٹ کیا۔ اس سے قبل کے ایل راہل (ناٹ آ¶ٹ 112) کی سنچری اور کپتان شبھمن گل (56) کی نصف سنچری کی بدولت ہندستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سات وکٹ پر 284 رن کا قابلِ احترام اسکور بنایا۔ اس سے قبل کے ایل راہل (ناٹ آ¶ٹ 112) کی شاندار سنچری اور کپتان شبھمن گل (56) کی نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سات وکٹ پر 284 رن ک اسکور بنایا۔ پانچویں نمبر پر بلے بازی کے لیے آئے راہل نے 92 گیندوں میں ناٹ آ¶ٹ 112 رن کی اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ یہ راہل کی ایک روزہ کرکٹ میں آٹھویں سنچری ہے ۔ راہل نے رویندر جڈیجا کے ساتھ 88 گیندوں میں 73 رن، نتیش کمار ریڈی کے ساتھ 49 گیندوں میں 57 رن اور محمد سراج کے ساتھ 16 گیندوں میں 28 رن کی شراکت قائم کر کے ہندوستان کے اسکور کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ آج یہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری ہندستانی سلامی جوڑی شبھمن گل اور روہت شرما نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 70 رن جوڑے ۔ 13ویں اوور میں کرسچین کلارک نے روہت شرما کو آ¶ٹ کر کے نیوزی لینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔ روہت شرما نے 38 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 24 رن بنائے ۔ 17ویں اوور میں کائل جیمیسن نے شبھمن گل کو آ¶ٹ کر کے ہندستان کو بڑا جھٹکا دیا۔ شبھمن گل نے 53 گیندوں میں نو چوکے اور ایک چھکا لگا کر 56 رن کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد شریئس ایئر اور وراٹ کوہلی کو بھی کلارک نے آ¶ٹ کیا۔ وراٹ کوہلی نے 29 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 23 رن بنائے ، جبکہ ایئر 17 گیندوں میں آٹھ رن بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد مشکل میں پھنسی ہندستانی ٹیم کو کے ایل راہل اور رویندر جڈیجا کی جوڑی نے سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 73 رن جوڑے ۔ 39ویں اوور میں مائیکل بریسویل نے رویندر جڈیجا کو آ¶ٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ جڈیجا نے 44 گیندوں میں 27 رن بنائے ۔ نتیش کمار ریڈی 21 گیندوں میں 20 رن اور ہرشِت رانا دو رن بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کرسچین کلارک نے تین وکٹ حاصل کیے ، جبکہ کائل جیمیسن، فاکس، جیڈن لینکس اور مائیکل بریسویل نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔
Source: uni nmws
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی