International

یرغمالیوں کی واپسی کے بعد حماس کا خاتمہ ضروری ہے، اسرائیلی وزیر

یرغمالیوں کی واپسی کے بعد حماس کا خاتمہ ضروری ہے، اسرائیلی وزیر

اشتعال انگیز بیانات کے لیے مشہور انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹریچ نے کہا ہے کہ غزہ سے یرغمالیوں کی واپسی کے بعد حماس کو تباہ کر دینا چاہیے۔ اسرائیلی وزیر خزانہ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یرغمالیوں کی وطن واپسی کے فوراً بعد غزہ سے اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کے بعد حماس کو مکمل طور پر تباہ کردینا چاہیے۔ اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف اپنی جنگ اس وقت تک جاری رکھنی چاہیے جب تک یہ تنظیم مکمل طور پر ختم نہیں ہوجاتی تاکہ یہ اسرائیل کے لیے مزید خطرہ نہ رہے۔ اسموٹریچ نے کہا کہ وہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے حماس کے ساتھ جنگ ​​بندی کے معاہدے کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے، لیکن نیتن یاہو کی اتحادی حکومت کو گرانے کی دھمکی دینے سے باز رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنانا بھی ضروری ہے کہ ہم 6 اکتوبر کی غلط فہمیوں میں واپس نہ جائیں، اسرائیل کو حماس کے خلاف اپنی جنگ اس وقت تک جاری رکھنی چاہیے جب تک یہ تنظیم مکمل طور پر تباہ نہ کردی جائے۔ واضح رہے کہ مصری میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ نافذ العمل ہوگیا ہے، غزہ سے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اتوار یا پیر تک ہونے کا امکان ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments