International

یرغمالیوں کی 736 دن بعد رہائی پر اسرائیلی پھٹ پڑے

یرغمالیوں کی 736 دن بعد رہائی پر اسرائیلی پھٹ پڑے

اسرائیلی قیدیوں کی 736 دن بعد رہائی پر عوام کا غصہ پھٹ پڑا، تل ابیب اور یروشلم میں جمع ہونے والے سیکڑوں اسرائیلیوں نے سوال اٹھا دیے۔ اسرائیلی شہریوں نے سوال کیا کہ یہ سب اتنی دیر سے کیوں ہوا؟ معاہدہ پہلے ہوجاتا تو زیادہ قیدی زندہ ہوتے اور ہزاروں فلسطینیوں کی جانیں بچائی جاسکتی تھیں۔ نیتن یاہو کے ذکر پر نعروں اور احتجاج کا طوفان کھڑا ہوگیا، ٹرمپ کے ایلچیوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر کو عوامی ناراضی کا سامنا کرنا پڑا، قیدیوں کی تاخیر سے رہائی پر نیتن یاہو پر شدید تنقید کی گئی۔ خیال رہے کہ غزہ امن منصوبے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ ہوگیا۔ غزہ سے حماس نے تمام 20 اسرائیلی یرغمالی رہا کر دیے، ریڈ کراس کے حوالے کیے گئے یرغمالی اسرائیل پہنچ گئے، غزہ سے 28 یرغمالیوں کی لاشوں کو بھی آج اسرائیل کےحوالے کیا جائے گا۔ یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونیوالے فلسطینیوں کی 38 بسیں غزہ پہنچ گئیں، 1 ہزار 716 فلسطینی قیدی رہائی کے بعد نصر اسپتال پہنچیں گے جب کہ عمر قید پانے والے فلسطینی قیدی مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس پہنچ رہے ہیں۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments