Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

’آپ جین-زی کو دھمکا نہیں سکتے‘، راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی-شاہ کو کیا متنبہ

نیٹ پیپر لیک اور طلبا تحریک پر ہوئی پولیس کارروائی کو لے کر سیاست مسلسل گرماتی جا رہی ہے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ایک بار پھر مرکزی حکومت، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو براہ راست نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے ایک طرح سے نریندر مودی اور امت شاہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جین-زی کو قطعی دھمکا نہیں سکتے۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنی تازہ پوسٹ میں حکومت پر طلبا کی آواز دبانے اور جابرانہ پالیسیاں اختیار کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’پی ایم مودی اور امت شاہ... آپ جین-زی کو دھمکا کر خاموش نہیں کرا سکتے۔ پہلے آپ نے ان کی ہڈیاں توڑیں اور اب آپ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر رہے ہیں اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کروا رہے ہیں۔‘‘ حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے انھوں نے آگے لکھا ہے کہ ’’آپ ہندوستان کا ماضی ہیں۔ ہندوستان کے مستقبل کے ساتھ آپ کیسا سلوک کر رہے ہیں، اس کو لے کر ذرا محتاط رہیے۔‘‘ دراصل نیٹ امتحان میں ہوئی بے ضابطگیوں اور پیپر لیک کے خلاف حال ہی میں ملک بھر کے نوجوانوں (جین-زی) نے سڑکوں پر اتر کر احتجاج کیا تھا۔ دہلی کے جنتر منتر پر جاری طویل تحریک اور 20 جولائی کے ’پارلیمنٹ چلو‘ مارچ کے دوران پولیس کی جانب سے طلبا پر بربریت کے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔ لاٹھی چارج اور پیلیٹ گن کے استعمال کا معاملہ تو اتنا طول پکڑ چکا ہے کہ اس کی وجہ سے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ حال ہی میں خبر آئی تھی کہ پولیس نے کئی مظاہرین طلبا کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں اور تحریک سے وابستہ کئی سوشل میڈیا ہینڈلز کو بلاک/ٹیک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ اسی تعلق سے راہل گاندھی نے مودی حکومت کو ایک بار پھر نشانے پر لیا ہے۔ انھوں نے طلبا کے خلاف کارروائی کو ناقابل برداشت ٹھہرایا ہے اور مرکزی حکومت پر نوجوانوں کے مستقبل و جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

9 months ago

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments