پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کوئلے کی ایک کان میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 34 مزدور ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ امدادی کارکن لاپتہ کان کنوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب واقع ایک کان میں پیش آیا۔ حکام کے مطابق یہ دھماکہ کان کے اندر میتھین گیس بھر جانے کے باعث ہوا جس کے فوراً بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا جو رات گئے تک جاری رہیں۔ جمعے کی صبح بلوچستان کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ ’موقعے پر تعینات کی گئی ٹیموں سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اب تک 34 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔‘ انتظامیہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ’کان کے اندر پھنسے باقی ماندہ کان کنوں کا سراغ لگانے اور انہیں نکالنے کے لیے مشترکہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔‘ تاہم محکمے کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ جس وقت یہ دھماکہ ہوا اس وقت کان کے اندر مجموعی طور پر کتنے مزدور کام کر رہے تھے۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
10 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments