International

یوکرینی سرحد کے قریب پولینڈ کی ریلوے لائن کس نے تباہ کی؟

یوکرینی سرحد کے قریب پولینڈ کی ریلوے لائن کس نے تباہ کی؟

پولینڈ کے وزیر اعظم نے یوکرین کی سرحد کے قریب تخریب کاری کے معاملے کو ماسکو کے لیے کام کرنے والے دو یوکرینی باشندوں سے جوڑ دیا۔ پولش ریل لائن سے متعلق وزیراعظم ڈونلڈٹسک نے پارلیمنٹ میں بیان دیا کہ یوکرین کے 2 شہریوں نے پولش ریل لائن تباہ کر دی، ملزمان نے وارسا اور لوبلن کے درمیان ریل لائن کو تباہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی کوشش تھی کہ ریل لائن پر ٹرین حادثہ ہو جائے ملزمان طویل عرصے سے روسی انٹیلی جنس کے ساتھ کام کر رہے تھے، دونوں ملزمان واقعےکے بعد بیلاروس فرار ہو گئے ہیں۔ ترجمان کریملن نے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولینڈ میں روسو فوبیا پھیل رہا ہے۔ واضح رہے کہ پولینڈ اور روس میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ روس نے پولینڈ کی جانب سے روسی ڈرونز گرانے کے دعوے کو مسترد کر دیا۔ ترجمان کریملن کے مطابق پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے شواہد نہیں دیئے گئے یورپی یونین اور نیٹو روزانہ روس پر بلاجواز الزامات لگاتے ہیں۔ پولش وزیراعظم نے بڑی تعداد میں روسی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ انہوں نے ڈرون واقعے کو پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ روس کے ناظم الامور کو طلب کرنے پر پولینڈ نے شواہد پیش نہیں کیے۔ روسی ناظم الامور کا کہنا ہے کہ مار گرائے گئے ڈرون یوکرین سے پولینڈ میں داخل ہوئے۔ پولینڈ نے فضائی حدود کی مبینہ خلاف ورزی پر نیٹو کا آرٹیکل 4 فعال کر دیا ہے جس کے تحت کسی رکن ملک کو خطرہ ہو تو ہنگامی مشاورتی اجلاس بلایا جاتا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ اور نیٹو افواج نے پڑوسی ملک یوکرین پر فضائی حملے کے دوران ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر روسی ڈرونز مار گرائے۔ پولینڈ کی فوج نے بتایا کہ لڑاکا طیاروں نے اُس وقت کارروائی کی جب آج علی الصبح ایک درجن سے زائد روسی ڈرونز پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پولینڈ اور نیٹو افواج نے روس کے خلاف کوئی فوجی کارروائی کی ہو۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments