ٹینس میں انوکھا مقابلہ ہونے جارہا ہے۔ ویمن ورلڈ نمبر ون بیلاروس کی ارینا سبالینکا آسٹریلیا نک کرگیوس کا سامنا کریں گی۔ ٹینس کی دنیا میں مرد اور خاتون کا یہ مقابلہ دبئی میں اتوار کو ہوگا۔ 27 سالہ ارینا سبالینکا 30 سال کے سابق ویمبلڈن فائنلسٹ کرگیوس کے خلاف ٹینس کے نمائشی میچ میں مد مقابل ہوں گی، مرد اور خاتون کے درمیان ہونے والی یہ جنگ اب پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔ ورلڈ نمبر 13 آسٹریلوی کھلاڑی نک کرگیوس نے ستمبر میں یو ایس اوپن کے دوران ویمن ورلڈ نمبر ون سبالینکا کو مقابلے چیلنج دیا تھا، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سبالینکا کو شکست دینے میں انہیں اپنا سو فیصد دینے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی، کرگیوس نے یہ دعوی ٰ بھی کیا کہ خواتین مردوں کی تیز سروسز کا مقابلہ نہیں کرسکتیں۔ سبالینکا نے حریف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرگیوس کے چلینج کو قبول کرنے کے لئے تیار ہیں، اس مقابلے کے لئے پوری دنیا کی ویمن ایتھلیٹس کی نمائندگی کرنا ان کے لئے باعث فخر ہوگا۔ وہ کیریئر کی بہترین ٹینس کرگیوس کے خلاف ہی کھیلیں گی۔ یہ بیسٹ آف تھری سیٹس کا مقابلہ ہوگا اور فیصلہ کن سیٹ ٹائی بریکر پر جانے کی صورت میں ٹائی بریکر 10 پوائنٹس کا ہوگا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی