عالمی نمبر ون ٹینس پلیئر ارینا سبالنکا نے ٹرانس جینڈر ٹینس پلیئرز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کھیلوں میں اس طرح کی چیز کے ساتھ اتفاق نہیں کرتی۔ ایک انٹرویو میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک پیچیدہ سوال ہے، میں اس کمیونٹی کی مخالفت نہیں کر رہی۔ میں محسوس کرتی ہوں کہ انہیں خواتین کے اوپر بہت ایڈوانٹیج حاصل ہے۔ ارینا سبالنکا کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ بائیو لوجیکل مینز کا مقابلہ کرنا یہ غیر منصفانہ ہے، ایک خاتون اپنی حد تک پہنچنے کے لیے اپنی ساری زندگی کام کرتی ہے۔ یہ غیر منصفانہ ہے کہ کہ پھر وہ مرد کا مقابلہ کرے۔ ٹرانس جینڈرز کے حوالے سے بیان کے بعد ارینا سبالنکا کو تنقید کا سامنا ہے، ان پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ویمن ٹینس ایسوسی ایشن ایک حد تک بلڈ ٹیسٹوسٹیرون لیول رکھنے والے ٹرانس ایتھلیٹس کو مقابلے کی اجازرت دیتی ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی