یمن کی سرکاری فوج نے اسرائیل پر کامیاب ڈرون حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس حوالے مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے جافا اور ایشکلون پر کامیاب ڈرون حملے کیے ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل پر ڈرون حملے عراق کی اسلامک ریزسسٹنس کے تعاون سے کیے گئے۔ دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہی ہے۔ تل ابیب سے اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام نے آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اجلاس شروع کر دیے ہیں، جن میں مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق شام کے فضائی دفاعی نظام کو جزوی طور پر ناکارہ بنا دیا گیا ہے اور حزب اللّٰہ کو کمزور کر دیا ہے، ان اقدامات کے بعد ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کا سنہری موقع ہے۔
Source: social media
جنوبی کوریا: قائم مقام صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع
موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
جاپان ائیرلائنز کے سسٹم پرسائبر حملے سے متعدد پروازیں متاثر ، سیکڑوں مسافر پریشان
غزہ پناہ گزین کیمپ میں خون جما دینے والی سردی، 3 کم سن بچے ٹھٹھرکرجاں بحق
گنجا اور نایاب عقاب 250 سال بعد امریکا کا قومی پرندہ قرار
آذر بائیجان کا طیارہ مبینہ طور پر میزائل کا نشانہ بنا، ذرائع
ایران : تہران میں سڑک کا نام یحیی السنوار سے موسوم کرنے کا فیصلہ واپس
حوثیوں کو سخت سبق سکھائیں گے : اسرائیلی وزیر اعظم
’’سکیورٹی کنٹرول ہمارے پاس رہے گا‘‘ اسرائیل کا غزہ سے متعلق منصوبے کا اعلان
قطر کا 13 برس بعد شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان