International

یمن میں انسانی المیہ ... خوف ناک ٹریفک حادثے میں 30 مسافر جاں بحق

یمن میں انسانی المیہ ... خوف ناک ٹریفک حادثے میں 30 مسافر جاں بحق

یمن کے جنوبی صوبے ابین میں آج بدھ کے روز ایک ہول ناک ٹریفک حادثے میں 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ العرقوب شاہ راہ پر اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس اور “فوکسی” برانڈ کی ایک گاڑی میں تصادم ہوا۔ اس کے نتیجے میں بس میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ مکمل طور پر جل گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ بس سعودی عرب کے شہر جدہ سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں سوار 42 مسافر یمن جا رہے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد صرف پانچ مسافر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو سکے۔ انھوں نے بس کی کھڑکیاں توڑ کر شعلوں کے درمیان سے چھلانگ لگا دی۔ تاہم درجنوں افراد مرکزی دروازہ بند ہونے کے باعث باہر نہ نکل سکے اور جلتی ہوئی بس کے اندر پھنس گئے۔ حادثے سے کچھ دیر پہلے سات مسافر شبوہ صوبے میں اتر گئے تھے، جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 30 بتائی جا رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments