یمن کی مسلح افواج نے اپنے ملک کی سمندری حدود میں چار امریکی اور صیہونی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ المسیرہ نیٹ ورک کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ خلیج عدن میں دو اسرائیلی بحری جہازوں اور دو امریکی بحری جہازوں پر حملے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خلیج عدن میں دو اسرائیلی جہازوں (MSC Darwin) اور (MSC GINA) کو نشانہ بنایا گیا۔ یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ خلیج عدن میں امریکی جہاز (MAERSK YORKTOWN) کے علاوہ ایک اور امریکی جنگی کے آپریشن کیا گيا۔انہوں نے کہا کہ ان اسرائیلی اور امریکی جہازوں کو متعدد کروز میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم مظلوم فلسطینی قوم کے تئیں اپنا مذہبی، اخلاقی اور انسانی فرض ادا کرتے ہوئے یمن کا دفاع کرتے رہیں گے۔ یحیی سریع نے یہ بات زور دیکر کہی کہ غزہ پر اسرائيلی جارحیت اور ناکہ بندی کے خاتمے تک بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور بحر ہند میں ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی۔ یمنی فوج نے اب تک غزہ کی پٹی میں فلسطینی قوم کی مزاحمت کی حمایت میں بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں مقبوضہ علاقوں کے لیے جانے والے متعدد امریکی، برطانوی اور صہیونی بحری جہازوں یا بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
Source: social media
سعودی وزیر خارجہ اتوار کو مغربی کنارے کا دورہ کریں گے
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہلاک، متعدد سرکاری عمارتیں نذر آتش
امریکی صدرایک مرتبہ پھر پاک بھارت جنگ میں ثالثی پر بول پڑے
غزہ: اسرائیلی حملوں میں اب تک 50 ہزار سے زائد بچے شہید ہوچکے: یونیسیف
کینسر میں مبتلا جوبائیڈن کا علاج شروع کردیا گیا
تھائی لینڈ: ٹائیگر نے سیلفی لینے کی کوشش کرنیوالے سیاح پر حملہ کردیا
اسرائیل کا عرب وزرائے خارجہ کے مغربی کنارے جانے پر پابندی لگانا قابل مذمت ہے : عرب وزرائے
اجازت کے بغیر حج کرنا سنگین شرعی خلاف ورزی ہے: مفتی اعظم سعودی عرب
فرانسیسی صدر کو تھپڑ پڑنے پر صدر ٹرمپ کا مذاق
اسرائیل کا عرب وزرائے خارجہ کو رام اللّٰہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
سوئٹزر لینڈ کا پورا گاﺅں صفحہ ہستی سے مٹ گیا
انڈیا پاکستان کا شکریہ، ایک دوسرے پر گولیاں برسانے والوں کے ساتھ تجارت نہیں کر سکتے: صدر ٹرمپ
غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں، 20 قیدی ہلاک؛ 54 کی زندگی خطرے میں ہے: اسرائیلی اخبار
اسرائیلی فوج کا فلسطینی عازمین حج کو لے جانے والی بس پر حملہ