Sports

ٹیمبا باووما کی کلدیپ یادیو کے پاس جاکر وکٹ کا جشن منانے کی ویڈیو وائرل

ٹیمبا باووما کی کلدیپ یادیو کے پاس جاکر وکٹ کا جشن منانے کی ویڈیو وائرل

جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما کی کلدیپ یادیو کے پاس جاکر وکٹ کا جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو کو گزشتہ روز نائٹ واچ مین بھیجا گیا تھا آج صبح ان کی پہلی وکٹ گری تو ٹیمبا باووما نے ان کے قریب جاکر جارحانہ انداز میں جشن منایا۔ ایڈن گارڈز ٹیسٹ ہارنے کے بعد بھارت جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فائٹ بیک کے لیے بے چین تھا لیکن ٹیمبا باووما الیون نے ان کی امیدوں کو چکنا چور کردیا۔ جنوبی افریقا کو بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ بھارت کی ٹیم 549 رنز کے تعاقب میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی، رویندرا جڈیجا 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، جنوبی افریقا کی جانب سے سائمن ہارمر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کیشو مہاراج نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سائی سدھرسن اور کلدیپ یادیو نے تیسری وکٹ کی شراکت میں بیٹنگ کا آغاز کیا اور دونوں نے مل کر 100 گیندوں کھیلیں لیکن چند رنز ہی بناسکے، بھارت کے حد سے زیادہ دفاعی رویہ اپنانے کے بعد سائمن ہارمر کلدیپ یادیو کی وکٹ لی۔ کلدیپ یادیو کے بولڈ ہونے پر کپتان ٹیمبا باووما جو مڈ آف میں فیلڈنگ کررہے تھے اچھل پڑے اور کلدیپ کے پاس جاکر جارحانہ انداز میں جشن منایا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments