انگلینڈ کے تجربہ کار آل راؤنڈر کرس ووکس نے 15 سالہ شاندار کیریئر کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے یہ اعلان انسٹاگرام پر جاری بیان کے ذریعے کیا۔ کرس ووکس نے 62 ٹیسٹ میچز میں 2034 رنز بنائے اور 192وکٹیں لیں جبکہ 121 ون ڈے میں 1524رنز بنائے، 173 وکٹیں لیں، انہوں نے 33 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 147رنز بنائے اور 31 وکٹیں حاصل کیں۔ ووکس حال ہی میں کندھے کی انجری کے باعث ایشیز اسکواڈ سے باہر ہو گئے تھے، انہوں نے کہا کہ ’’اب وقت آ گیا ہے کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں۔ انگلینڈ کے لیے کھیلنا میرے بچپن کا خواب تھا اور ان یادوں کو ہمیشہ فخر سے یاد رکھوں گا۔‘‘ کرس ووکس 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ اور 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے۔ 2019 ورلڈ کپ میں انہوں نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھا کر ٹیم کو فائنل تک پہنچایا۔ ووکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سنچری بھی اسکور کی جبکہ 2016 میں سری لنکا اور پاکستان کے خلاف 34 وکٹیں حاصل کر کے اپنا مقام مضبوط کیا۔ 2023 ایشیز میں بھی وہ بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
Source: Social media
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
میسی کے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام قریب، 4 ستمبر کو آخری ہوم میچ ہونے کا امکان