دھرم شالہ،14 دسمبر: ہندستانی کرکٹ ٹیم نے آج دھرم شالہ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلے میں جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے عبرتناک شکست دی اور پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔ ہندوستان نے 118 رنز کا معمولی ہدف 25 گیندیں باقی رہتے ہوئے آسانی سے حاصل کر لیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 118 رنز کے معمولی ہدف کے تعاقب میں، ہندوستان نے طوفانی آغاز کیا۔ سلامی بلے بازوں ابھیشیک شرما اور شبھمن گِل نے پہلی وکٹ کے لیے صرف 5.1 اوورز میں 60 رنز کی برق رفتار شراکت داری قائم کی۔ ابھیشیک شرما نے صرف 18 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں کاربن بوش نے آ¶ٹ کیا۔ شبھمن گِل نے 28 رنز کا اہم حصہ ڈالا، لیکن مارکو جانسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔ کپتان سوریہ کمار یادو (12) کے آ¶ٹ ہونے کے بعد، نوجوان بلے باز تِلک ورما نے ذمہ داری سنبھالی اور 34 گیندوں پر 26 ناٹ آ¶ٹ بنا کر ٹیم کو سنبھالا۔ آخری ضرب شیوم دوبے نے لگائی، جنہوں نے 16ویں اوور کی چوتھی گیند پر چھکا اور پانچویں گیند پر چوکا لگا کر ہندوستان کو 15.5 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا کر فتح سے ہمکنار کر دیا۔ لُنگی نگیڈی، کاربن بوش اور مارکو جانسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ جنوبی افریقہ کی شروعات انتہائی خراب رہی اور صرف سات رنز پر اس کے تین اہم کھلاڑی پویلین لوٹ گئے (ریزا ہینڈرکس 0، کوئنٹن ڈی کاک 1، ڈیوالڈ بریوس 2)۔ کپتان ایڈن مارکرم نے اکیلے مزاحمت ہوئے 46 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 61 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ ارشدیپ سنگھ، ورون چکرورتی، کلدیپ یادو اور ہرشیت رانا سب نے دو دو وکٹیں حاصل کیں اور جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم کو 117 رنز پر آل آ¶ٹ کر دیا۔ارشدیپ سنگھ مین آف دی میچ قرار پائے ۔
Source: uni news
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی