ہندستانی کرکٹ ٹیم نے 2026 کی شروعات جیت کے ساتھ کی۔ شبھمن گل کی کپتانی میں ہندوستان ٹیم نے وڈودرا میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ہندستان کی اس جیت میں وراٹ کوہلی، شبھمن گل، شریس ایئر اور کے ایل راہل نے اہم کردار ادا کیا۔ کوہلی اپنی 85ویں بین الاقوامی سنچری بنانے سے صرف 7 رنز سے چوک گئے، شبھمن گل نے نصف سنچری بنائی، جبکہ شریس ایئر کو کائل جیمیسن نے نصف سنچری سے ایک رن پہلے روک دیا اور وہ نصف سنچری مکمل نہ کر سکے۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے 14 جنوری کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ 300 رنز کے ہدف کا دفاع کرنے والی نیوزی لینڈ کے خلاف ہندستان نے مضبوط آغاز کیا۔ روہت شرما نے کائل جامیسن کی گیند پر چوکا لگا کر کھاتہ کھولا اور اسی اننگز میں ون ڈے کرکٹ میں اوپنر کے طور پر سب سے زیادہ چھکے لگا کر کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا۔ تاہم وہ 26 رن بنا کر آ¶ٹ ہو گئے ۔ روہت شرما (26 رن) نے اس اننگز میں اپنا دوسرا چھکا لگاتے ہی ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے اوپنر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز کرس گیل کا 328 چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ روہت شرما کے نام اب بطور سلامی بلے باز 193 ون ڈے میچوں میں 329 چھکے درج ہو چکے ہیں۔ تمام بلے بازی پوزیشنز کو ملا کر بھی روہت شرما پہلے ہی ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز ہیں۔ ان کے نام اب تک مجموعی طور پر 357 چھکے ہیں۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی اور کپتان شبھمن گل نے اننگز سنبھالی۔ دونوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لیے سنچری شراکت قائم ہوئی۔ کوہلی نے نصف سنچری مکمل کی اور بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ، جبکہ گل نے بطور کپتان اپنی پہلی ون ڈے ففٹی بنائی۔ میچ کا رخ 40ویں اوور میں بدلا، جب کائل جامیسن نے ایک ہی اوور میں کوہلی (93) اور رویندرا جڈیجا کو آ¶ٹ کیا۔ بعد ازاں شریس ایئر بھی 49 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ انہوں نے اس اننگز میں اپنا 42واں رن بناتے ہی سری لنکا کے عظیم بلے باز کمار سنگاکارا (28,016 رن) کو پیچھے چھوڑ دیا۔کوہلی سے آگے اب صرف سچن تیندولکر ہیں، جن کے نام انٹرنیشنل کرکٹ میں 34,357 رن درج ہیں۔ جامیسن کے وقفے وقفے سے وار کے باعث نیوزی لینڈ نے میچ میں واپسی کی امید زندہ رکھی اور مقابلہ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا۔اننگز کے 43ویں اوور میں بھارت نے 250 رنز کا ہندسہ عبور کر لیا۔ ہَرشت رانا نے کرسچین کلارک کے اوور کی آخری گیند پر چوکا جڑ کر ٹیم کو اس اہم سنگِ میل تک پہنچایا۔ تاہم 47ویں اوور میں ہندستان کو چھٹا نقصان اٹھانا پڑا، جب ہَرشت رانا 26 رن بنا کر آ¶ٹ ہو گئے ۔ انہیں کرسچین کلارک نے مچل ہے کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس وکٹ کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے اختتامی لمحات میں دبا¶ بڑھانے کی کوشش کی، مگر ہندوستان نے مجموعی اسکور کو مضبوط بنیاد فراہم کر دی۔ اس کے بعد کے ایل راہل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ہندستان کو جیت سے ہمکنار کیا۔ راہل 29 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے جبکہ واشنگٹن سندر نے ان کا ساتھ دیا اور وہ بھی سات رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 300 رن بنائے ۔ اس طرح ہندستان کو میچ جیتنے کے لیے 301 رن کا ہدف ملا ہے ۔ نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز ڈیون کانوی اور ہینری نکلز نے شاندار انداز میں کیا۔ دونوں اوپنرز نے پہلی وکٹ کے لیے 117 رن کی مضبوط شراکت قائم کی۔ ڈیون کانوی نے 56 رن بنائے جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، جبکہ ہینری نکلز نے 62 رن کی اننگز کھیلی اور 8 چوکے لگائے ۔ اوپنرز کے آ¶ٹ ہونے کے بعد ڈیریل مچل نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 71 گیندوں پر 84 رن اسکور کیے ۔ مچل کی اننگز میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے ، جس کی بدولت نیوزی لینڈ کا مجموعہ 300 رن کے قریب پہنچ گیا۔ دیگر بلے بازوں میں ول ینگ (12)، گلین فلپس (12) اور مچل ہے (18) نمایاں اسکور نہ کر سکے ، جبکہ کرسچن کلارک نے آخری اوورز میں 17 گیندوں پر 24 ناقابلِ شکست رن بنا کر ٹیم کو 300 رن تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کپتان مائیکل بریسویل نے بھی ڈیریل مچل کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 39 رن کی شراکت قائم کی، تاہم وہ 16 رن بنا کر رن آ¶ٹ ہو گئے ۔ ہندوستان کی جانب سے گیندبازی میں محمد سراج، ہرشِت رانا اور پرسیدھ کرشنا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کلدیپ یادو نے 52 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ ہرشِت رانا نے ابتدائی مرحلے میں نکلز اور کانوی کو آ¶ٹ کر کے میچ میں ہندستان کی واپسی ممکن بنائی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی