ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان کرکٹر نے ایک اوور میں 5 وکٹیں لے کر عالمی ریکارڈ بنایا اور سب کو حیران کر دیا۔ کرکٹ دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں سے ایک ہے، جو اب کئی ممالک میں فروغ پا رہا ہے۔ دنیا میں کئی کرکٹرز ایسے ہیں، جنہوں نے اپنے پہلے میچ (ڈیبیو) پر قابل فخر کارکردگی دکھائی ہوگی۔ مگر جو حیران کن کارکردگی گزشتہ روز نظر آئی وہ اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ ڈیبیو میچ میں ایک اوور میں 5 وکٹیں اڑانے والے فاسٹ بولر کا تعلق آسٹریلیا سے ہے اور نہ انگلینڈ سے۔ بھارت اور پاکستان سے بھی اس کا کوئی تعلق نہیں۔ یہ نوجوان کھلاڑی انڈونیشین ٹیم کی نمائندگی کرنے والا 28 سالہ بولر گیدے پریانڈانا ہے۔ انڈونیشین بولر نے کمبوڈیا کے خلاف اپنے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ایک ہی اوور میں 5 وکٹیں حاصل کر کے تمام سابق عظیم بولرز کو پیچھے چھوڑ دیا، کیونکہ اس سے قبل ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں کبھی بھی ایک اوور میں 5 وکٹیں حاصل نہیں کی گئیں۔ انڈونیشیا کی جانب سے ملنے والے 168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کمبوڈیا کی ٹیم 15 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 106 رنز بنا چکی تھی اور اس کو جیت کے لیے 62 رنز درکار تھے۔ ایسے میں انڈونیشین کپتان نے پریانڈانا کو میچ میں پہلی بار گیند تھمائی اور اس نے ابتدائی تین گیندوں پر مسلسل وکٹیں حاصل کر کے ہیٹ ٹرک بنائی۔ چوتھی گیند پر کوئی رن نہیں بنا۔ اوور کی پانچویں اور چھٹی بال بولر نے مزید دو وکٹیں گرا دیں۔ یوں پریانڈانا نے وہ کارنامہ انجام دیا، جو کوئی اور نہ دے سکا۔ واضح رہے کہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دو بار ایک اوور میں پانچ وکٹیں حاصل کی جا چکی ہیں۔ تاہم ٹی 20 انٹرنیشنل میں یہ پہلا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 14 مرتبہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک اوور میں 4 وکٹیں لی گئی ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی