Sports

یہاں سیریز جیتنے کے مقصد سے آئے تھے، بیٹھ کر سوچیں گے کیا غلطیاں ہوئیں، آسٹریلوی کپتان

یہاں سیریز جیتنے کے مقصد سے آئے تھے، بیٹھ کر سوچیں گے کیا غلطیاں ہوئیں، آسٹریلوی کپتان

آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی قائد مچل مارش نے کہا ہے کہ ہم یہاں اس سیریز کو جیتنے کے مقصد سے آئے تھے، پاکستان کےخلاف سیریز پر کافی مایوسی ہوئی۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان مچل مارش نے سیریز کی شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کو سارا کریڈٹ جاتا ہے انھوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، سیریز کے نتائج پر کافی مایوسی ہوئی، اس سیریز میں ہمیں کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ مچل مارش نے کہا کہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں پاکستان نے ہمیں آؤٹ کلاس کیا، ایسی صورتحال میں خصوصاً ہدف کے تعاقب میں پارٹنرشپس کی ضرورت ہوتی ہے۔ کینگرو کپتان نے اس سیریز میں اپنے نئے لڑکوں کی کارکردگی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کچھ نئے لڑکوں کو اس سیریز سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا، ہمارے اسپنرز نے پوری سیریز میں شاندار بولنگ کی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ پر میرے پاس کچھ کہنے کو نہیں، اس وقت ہم ورلڈکپ کھیلنے جارہے ہیں اور ہمارا فوکس اسی پر ہے۔ آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی کپتان مچل مارش کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہم اس طرح کی کنڈیشنز کیلئے اچھی ٹیم ہیں، ہم بیٹھ کر سوچیں گے کہ کہاں اور کیا غلطیاں ہوئیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments