Sports

ٹی20ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کی بڑی جیت، سری لنکا آؤٹ، پاکستان کے سیمی فائنل چانسز بھی کم رہ گئے

ٹی20ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کی بڑی جیت، سری لنکا آؤٹ، پاکستان کے سیمی فائنل چانسز بھی کم رہ گئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں سپر ایٹ مرحلے کے مارو یا مرجاؤ کی صورتحال والے میچ میں سری لنکا نیوزی لینڈ سے 61 رنز سے شکست کھا کر ورلڈکپ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا، جبکہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان مزید کم ہوگیا۔ کولمبو میں کھیلے جانے والے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے 168 کا ٹوٹل بورڈ پر سجادیا۔ نیوزی لینڈ نے دھواں دار انداز میں اننگز کا آغاز کیا، تاہم مڈل میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو قابو کیا اور اسے 86 رنز پر 6 وکٹوں سے محروم کردیا۔ تاہم ساتویں وکٹ پر کپتان مچل سینٹنر اور کول میک کونچی نے 48 گیندوں پر 84 رنز کی برق رفتار پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کو 7 وکٹوں پر 168 رنز کے ٹوٹل تک پہنچایا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر 47 رنز ب نا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ میک کونچی 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ راچن رویندرا نے 32 جبکہ فن ایلن نے 23 رنز بنائے جبکہ گلین فلپس نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشنا اور دشمانتھا چمیرا نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دنتھ ویلالاگے کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ ٹرننگ وکٹ پر پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹرز کی ایک نہ چل سکی، اس کے ابتدائی 4 بلے باز 9ویں اوور میں 29 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ پاتھم نسانکا صفر، کوشل مینڈس 11، چریتھ اسالانکا 5 اور پون رتنانائیکے 10 رنز بنا آؤٹ ہوگئے۔ پانچویں وکٹ پر شناکا اور کمنڈو مینڈس نے 16 رنز بنائے، تاہم 46 کے مجموعے پر شناکا بھی آؤٹ ہوگئے۔ چھٹی وکٹ پر سری لنکا نے 13 رنز بنائے، تاہم 59 کے مجموعے پر ہیمانتھا بھی کیچ دے بیٹھے جبکہ ساتویں وکٹ پر 18 رنز کی پارٹنرشپ بنی، تاہم 77 کے مجموعے پر سری لنکا کی آخری امید کمنڈو مینڈس بھی پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 31 رنز بنائے۔ سری لنکا کی آٹھویں وکٹ 105 رنز پر گری جب ویلالاگے 29 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ سری لنکا مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بناسکی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے پارٹ ٹائمر راچن راویندرا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میٹ ہینری نے دو جبکہ گلین فلپس اور مچل سینٹنر نے ایک ایک وکٹ لی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سپر ایٹ گروپ 2 کا یہ میچ ایونٹ میں پاکستان اور سری لنکا دونوں کی بقا کیلئے اہمیت کا حامل تھا، جہاں اب شکست کے بعد سری لنکا کا ورلڈکپ میں سفر تمام ہوگیا جبکہ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز مزید کم ہوگئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments