Sports

ٹی20 ورلڈ کپ: زمبابوے نے آسٹریلیا کو اپ سیٹ شکست دے دی

ٹی20 ورلڈ کپ: زمبابوے نے آسٹریلیا کو اپ سیٹ شکست دے دی

ٹی20 ورلڈکپ کے 19ویں گروپ میچ میں زمبابوے نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے سابق ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دے دی ہے۔ جمعے کو کولمبو میں 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 146 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ زمبابوے کے سامنے آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن ناکام ہو گئی اور اس کے آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔ اس سے قبل زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے تھے۔ زمبابوے کی جانب سے رین بینیٹ نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ تادیونشے مرومانی اور ریان برل نے 35، 35 رنز سکور کیے۔ اسی طرح سے سکندر رضا نے بھی 25 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رنشا کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی زمبابوے کے بولرز کا مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 146 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ میٹ رنشا نے 65 رنز سکور کیے جبکہ گلین میکسویل نے 31 رنز بنائے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

1 Comments

All comments

Avatar
DvGtciuwKcYUjsglF tWIypaCodPbtYJEJ