Sports

ٹی20 ورلڈ کپ: سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث سے منسوخ

ٹی20 ورلڈ کپ: سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث سے منسوخ

ٹی20 ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لیند کا میچ بارش کہ وجہ سے منسوخ ہو گیا ہے جبکہ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔ سنیچر کو کولمبو کے پریماداسا کرکٹ سٹیڈیم میں میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے ہونا تھا تاہم بارش کی وجہ سے میچ شروع نہیں ہو سکا۔ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم ٹاس کے بعد بارش کے سلسلے کا آغاز ہو گیا۔ اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان نے نمیبیا کو شکست دے کر سُپر ایٹ مرحلے میں میں کوالیفائی کیا تھا جبکہ نیوزی لینڈ کینیڈا کو شکست دے کر سُپر ایٹ مرحلے میں پہنچا تھا۔ ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ 49 مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں جس میں پاکستان نے 24 جبکہ نیوزی لینڈ نے 23 فتوحات حاصل کی ہیں جبکہ دو مقابلے برابر رہے۔ سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں چار ٹیمیں شامل ہیں۔ ایک گروپ کے میچز انڈیا میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے گروپ کے مقابلے سری لنکا میں ہوں گے۔ اس مرحلے میں کوئی بھی ٹیم پہلے مرحلے کے پوائنٹس ساتھ نہیں لائے گی، یعنی تمام ٹیمیں صفر پوائنٹ سے نئے مرحلے کا آغاز کریں گی۔ میچ جیتنے والی ٹیم کو دو پوائنٹس ملیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments